حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاستی برقی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکس) کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کے مہینوں کی برقی کے بلوں کو اقساط میں تقسیم کریں تاکہ صارفین کو سہولت ہوسکے اور انہیں ایک ساتھ بڑی رقم کی ادائیگی سے پریشانی نہ ہو۔
گھریلو صارفین مہینے کی برقی بلوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کے وقت کی بلوں کی ادائیگی اقساط میں کرسکیں ۔حکومت کی جانب سے یہ ہدایت بھی دی گئ ہے کہ لاک ڈاؤن کی میٹر ریڈنگ پر مبنی بلنگ انہیں سلیب سسٹم میں اگلی بریکٹ میں اوپر کی طرف در ج کرتے ہوئے مطلع کیا جائے تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ لاک ڈاؤن کے وقت کی بل کی ادائیگی کی تفصیلات کیا ہیں ۔
چیف منسٹر نے مزید کہا ہے کہ ہم ماہ کے حساب سے پورے بل کو الگ کرکے عام آدمی پر بوجھ کم کریں گے ۔ میں فوری طور پر ڈسکس کو ایسا کرنے کا حکم دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں بجلی کے شعبے کی کامیابیوں، مجوزہ نیا بجلی ترمیمی بل اور سری سیلم ہائیڈرو پاور یونٹ میں آتشزدگی کے حادثے پر مختصر گفتگو کا جواب دیتے ہوئے یہاں ریاستی اسمبلی میں لاک ڈاؤن بلز پر احکامات جاری کئے ہیں ۔
یاد رہے کہ 20 اگست کو سری سیلم لیفٹ بینک ہائیڈرو الیکٹرک اسٹیشن آتشزدگی حادثے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ 9 افراد نے یونٹ کو مزید نقصان سے بچانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانی عظیم ہے اور میں نے وزیر توانائی کو ہدایت دی ہے کہ وہ غمزدہ کنبوں کی ہر طرح سے مدد کرے۔ ایک سی آئی ڈی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور محکمہ حادثے کی وجوہات کو بھی دیکھ رہا ہے۔