Sunday, June 8, 2025
Homeبین الاقوامیلاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک سے زیادہ شادی والے پریشانی میں

لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک سے زیادہ شادی والے پریشانی میں

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے دنیا کے کئی ممالک میں  لگائے جانے والے کرفیو نے ایک سے زیادہ شادی کرنے والوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور وہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کرفیو میں توسیع کے بعدسینکڑوں سوالات مل رہے ہیں جن میں کئی سنجیدہ ہیں اورکئی دلچسپ بھی ہیں۔ایک شخص نے استفسار کیا کہ وہ دو شادیاں کیے ہوئے ہے کیا اسے دوسری بیوی  کے پاس جانے کے لیے کرفیو پاس حاصل  کرنا ہوگا؟۔دبئی پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف المزروعی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اگر کوئی شخص دو،تین یا چار شادیاں کیے ہوئے ہے تو وہ کرفیو پاس سے استثنی نہیں ہے۔ اسے گھر سے باہر نکلنے کے لیے کرفیو پاس لینا ہی ہوگا۔

المزروعی کے مطابق طرح طرح کے سوالات کیے جارہے ہیں-۔ذاتی نوعیت کی باتوں کا پولیس سے کوئی لینا دینا نہیں۔المزروعی نے مزید کہا کہ اللہ ان مردوں کی مدد کرے جنہیں ہر دن کرفیو پاس لینا پڑ رہا ہے۔ ان سے بڑا مسئلہ ان لوگوں کا ہے جو پہلی بیوی سے دوسری شادی چھپائے ہوئے ہیں۔دبئی ٹی وی میزبان نے ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں کوازراہ مزاح مشورہ دیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرفیو آپ کے لیے آسمانی تحفہ ہے۔اگر آپ کسی بیوی کے پاس نہ جانا چاہتے ہوں تو بہترین عذر یہی ہے کہ اس سے یہ کہہ دیا جائے کہ مجھے کرفیو پاس نہیں ملا۔