Sunday, June 8, 2025
Homesliderلاک ڈاؤن کے تین ہفتے بعد بھی آئی ٹی کمپنیاں ہنوز ویران

لاک ڈاؤن کے تین ہفتے بعد بھی آئی ٹی کمپنیاں ہنوز ویران

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: آئی ٹی کمپینوں کو ملازمین کی صدفیصد حاضری کے ساتھ اپنا کاروبار چلانے کی اجازت دی گئی ہے ، لیکن لاک ڈاؤن پرعائد پابندیوں میں نرمی کے تین ہفتوں بعد بھی آئی ٹی ملازمین کی حاضری میں کوئی قابل قدراضافہ نہیں ہوا ہے۔ مزیدیہ کہ آئی ٹی کمپنیاںاپنے ملازمین  کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کچھ وقت کے لئے خود ساختہ لاک ڈاؤن پر عمل پیرا  ہیں۔ چونکہ شہر کے آئی ٹی مرکز گچی باولی اور ہائ ٹیک سٹی  ویران نظر آرہی ہیں۔

آئی ٹی کمپنیوں پر پابندی ختم کرنے کے فورا بعد ہی یہ پیش قیاسی  کی جارہی تھی کہ  ملازمین  کی حاضری میں ہر ہفتے 8 سے 10 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگالیکن  کورونا کے معاملات میں دن بہ دن اضافہ ہی ہورہا ہے لہذا آئی ٹی کمپنیوں نے ملازمین کو کچھ اور وقت کے لئے گھر سے کام کرنے کی سہولت  دی ہے ۔