ماسکو۔ امریکہ نے کہا ہے کہ وہ لبنان کے حالیہ میزائل حملہ کو دیکھتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور مکمل طور پر اس کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔بین الاقوامی مذاکرات کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیسن گرین بلاٹ نے ٹوئٹ کیاکہ لبنان کی جانب سے اسرائیل میں میزائل داغے گئے ۔ ایران کو لبنان اور غزہ میں خصوصی اختیارات حاصل ہے جس سے اسرائیل کو نقصان ہوتا ہے ۔ امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور تمام طرح کے حملوں کے خلاف اپنی حفاظت کے اس حقوق کی حمایت کرتا ہے ۔
اسرائیل نے کل حزب اللہ مخالف مہم کے تحت اپنی سر حد کے قریب لبنان کے جنگلوں میں ڈرون سے آتشگیر اشیاگرایا۔ اس کے بعد رد عمل میں لبنان نے بھی اسرائیل کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی ٹینک شکن میزائل داغے۔ اس کے بعد اسرائیل نے لبنان کی جنوبی بستیوں پر تقریباً 100 توپ کے گولے داغے ۔
اواخر اگست میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب اسرائیل نے بیروت کے قریب ایران حمایت یافتہ حزب اللہ کی مہم سے متعلق دفتر پر ڈرون حملہ کیا اور ساتھ ہی اس نے مشرقی لبنان میں واقع فلسطینی ٹھکانوں پر بھی حملے کئے ۔
کشیدگی کے درمیان عرب لیگ نے لبنان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ موجودہ صورت حال اسرائیلی قیادت کے گھریلو مفادات کو پورا کرتی ہے ۔