Saturday, April 20, 2024
Homesliderلتا منگیشکر چل بسیں ، بالی ووڈ پر غم کا ماحول

لتا منگیشکر چل بسیں ، بالی ووڈ پر غم کا ماحول

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے کئی مشہور گیتوں کواپنی آواز کی جادو سے ہمیشہ یاد رکھے جانے والے نغمے بنانے والی لتا منگیشکر نے 92 سال کی عمر میں آخری سانس لی اور وہ اس دنیا سے چل بسی ہیں ۔ لتا منگیشکرکی موت کی خبر دنیا بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اوربالی ووڈ گہرے خم میں ڈوب گیا ہے ۔ لتا منگیشکر کورونا وائرس کا ٹسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ جیسے ہی ان کی موت کی خبر سرخیوں میں آئی، بالی ووڈ  کی مشہور شخصیات نے ان کی موت پر سوگ منانے کے لیے اپنے متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرغم کا اظہار کرنا شروع کردیاہے ۔ اجے دیوگن، رنویر سنگھ، اکشے کمار، دیا مرزا، شبانہ اعظمی، چرنجیوی اور دیگرسینکڑوں ستاروں نے لتا منگیسکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے کے لیے ٹویٹ کیا۔ لتا منگیشکر کو دی نائٹنگیل آف انڈیا کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس نے بہت سے اعزازات جیتے اور ہندوستان  کے سب سے بڑے شہری اعزاز، بھارت رتن  ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا ۔

 تشار کپور نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ بھارت رتن اور سیریلی آواز خاموش ہوگئی ہے ۔ ان کی روح کو سکون ملے۔ اجے دیوگن نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ  وہ ہمیشہ کے لیے ایک آئیکن رہیں ہیں۔ میں ہمیشہ اس کے گانوں کی میراث کا مزہ لیتا رہوں گا۔ ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ ہم لتا جی کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔ اوم شانتی۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ جینیلیا نے ٹوئٹ کیا کہ  لتا منگیشکر کے خاندان سے میری گہری تعزیت آپ ہمیشہ ہندوستان کا فخر رہیں گے اور آپ کی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہماری زندگیوں اور گھروں کا حصہ رہے گی… ایک دور کا خاتمہ۔علاوہ ازیں ٹوئٹس کاایک ختم نہ ہونے والا سلسلہ اس وقت چل رہاہے ۔