Thursday, April 24, 2025
Homeٹرینڈنگلولی پروفیشنل یونیورسٹی کا منگولیا کے ساتھ معاہدہ،تعلیم کے فروغ میں مشترکہ...

لولی پروفیشنل یونیورسٹی کا منگولیا کے ساتھ معاہدہ،تعلیم کے فروغ میں مشترکہ کام کرنے کا عہد

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) ، ہندوستان کی معروف او خانگی  یونیورسٹی ہے جس نے  منگولیا (جی او یو) کے دارالحکومت الانبہاتر کے دفتر کے گوورنور ساتھ یادداشت مفاہمت  (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ ایم او یو پر لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے چانسلر اشوک متل اور دارالحکومت الیانبہاتر کے ڈپٹی گورنر خلیونبت میگمرجاو نے دستخط کیے اور یہ معاہدہ  ڈپٹی گورنر کے ہندوستان دورے کے دوران ہوا ہے ۔ اس موقع پر خالتماگیئن بٹولگا ، منگولیا کے صدر ، ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم اور قدرتی گیس دھرمیندر پردھان کی موجود تھے۔

 ایم او یو کے تحت  ایل پی یو شہر کے اساتذہ اور اسکول کے طلبا کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گا۔ ایل پی یو منگولیا میں جی او یو کے تحت آنے والے سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء کے لئے آئی ٹی نصاب تیار کرے گا ، جس میں انگریزی اور منگول زبان دونوں میں آئی ٹی کی نصابی کتب تیار کرنا شامل ہے۔ایل پی یو منگولیا سے آنے والے طلباء کو انجنیئرنگ ، مینجمنٹ ، کمپیوٹر ایپلی کیشن ، فارمیسی اور دیگر شعبوں میں معیاری اعلی تعلیم کی فراہمی پنجاب کے شہر فگواڑہ میں واقع اپنے کیمپس میں داخلے ذریعے کرے گا۔ جی او یو ، حکومت منگولیا کے توسط سے ایل پی یو میں داخلہ لینے والے طلبا کو یونیورسٹی کے ذریعہ اسکالرشپ بھی دیا جائے گا۔

 منگولیا میں آئی ٹی کے پورے ٹریننگ ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لئے ، ایل پی یو پنجاب کے شہر فگواڑہ میں اپنے کیمپس میں جی یو یو کے تحت واقع اسکولوں کے اساتذہ اور عملہ کو انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں تدریسی اور تحقیقی تربیتی پروگرام بھی مہیا کرے گا۔ اس موقع پر اشوک متل چانسلر لولی پروفیشنل یونیورسٹی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کسی بھی ترقی یافتہ عالمی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم جی او یو ، منگولیا کی حکومت کے ساتھ شراکت کرنے پر خوش ہیں کہ وہ ملک میں آئی ٹی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے کام کریں۔ اس شراکت کے تین حصوں میں تعلیمی تعاون ، مطالعے کے گرانٹ اور مشاورت شامل ہیں۔

 دارالحکومت الیانبہاتر کے نائب گورنر، خالیونبت میگمارجاویسید نے اس موقع پر کہا کہ  لولی پروفیشنل یونیورسٹی ہندوستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور خاص طور پر انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبوں میں اعلی معیار کی تعلیم کے لئے اسے جانا جاتا ہے۔ مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے ، یہ ہمارے لئے لازمی ہے کہ منگولیا میں سیکنڈری اسکول کی سطح پر آئی ٹی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنائے اور ہمیں یقین ہے کہ ایل پی یو میں ہمیں صحیح شراکت دار مل گئے ہیں۔ اس ایم او یو کے ایک حصے کے طور پر ، یونیورسٹی منگولیا میں جی یو یو کے تحت اسکولوں کو خودکار بنانے اور کیمپس کو پیپر لیس (کاغذات  کا عدم استعمال ) بنانے کی بھی کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ 2005  میں قائم لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) ایک خانگی یونیورسٹی ہے جو جالندھر ، پنجاب میں واقع ہے۔ یونیورسٹی کیمپس جالندھر کے نواحہ علاقے  میں 600 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ ایل پی یو مختلف قسم کے کورسز پیش کرتی ہے جیسے انجینئرنگ ، کمپیوٹر ایپلی کیشن ، ہوٹل مینجمنٹ ، ٹورزم ، آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن ، فارماسیوٹیکل سائنسز ، زراعت ، فیشن ڈیزائن ،صحافت ،فلموں اور تخلیقی آرٹس ، قانون ، فزیوتھیراپی اور پیرامیڈیکل سائنسز کے ساتھ آرٹ اور زبانیں شامل ہے ۔فی الحال یونی ورسٹی  میں 25 ہزار سے زیادہ طلبہ کل وقتی اور پارٹ ٹائم کورسز بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں جن  میں 50 سے زائد ممالک کے طلبہ موجود ہیں ۔