Sunday, June 8, 2025
Homesliderلونگی نگیڈی کورونا سے متاثر،ونڈے سیریز سے باہر

لونگی نگیڈی کورونا سے متاثر،ونڈے سیریز سے باہر

- Advertisement -
- Advertisement -

جوہانسبرگ۔ نیندرلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے خیمہ میں بری خبر ہے ۔ میزبان  ٹیم جنوبی افریقہ کے فاسٹ  لونگی نگیڈی کووڈ19 متاثر ہوگئے ہیں اور وہ نیدرلینڈز کے خلاف سنچورین میں 26 نومبر کو شروع ہونے والی تین ونڈے  میچوں کی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 31سالہ فاسٹ بولر کارل جونیئر ڈالا، جنہوں نے اب تک صرف دو ونڈے کھیلے ہیں ان کو متاثرہ فاسٹ بولر کے  متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  نگیڈی کی صحت کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتی ہیں  یا کوئی اور کھلاڑی یا معاون عملہ 25 سالہ بولر سے رابطے میں آیا ہے۔متاثرہ فاسٹ بولر  نے 29 میچوں میں 54 ونڈے وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ اہم ہےکہ پروٹیز اسکواڈ  میں شامل لنگی نگیڈی سے قبل ونڈے سیریز کے لئے لیزاڈ ولیمس عضلات میں جکڑن کی وجہ سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں اور اب لنگی کو کورونا سے متاثر ہونے کےبعد اسکواڈ سے نکالے جانے کے بعد جونیئر ڈالا کوافریقی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،” کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اپنے ٹوئٹ میں تفصیلات فراہم کی ہیں ۔ بورڈ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر  ڈالا کی تصویر کے ساتھ تفصیلات فراہم کی  ہیں ۔

یاد رہے کہ نیدرلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان  تین ونڈے  سیریز کا پہلا مقابلہ سنچورین میں کھیلے جانے کے بعد اور دوسرا اور تیسرا میچ 28 نومبر اور یکم دسمبر کو اسی میدان پر مقرر ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب نیدرلینڈز جنوبی افریقہ میں میزبان ٹیم  کے خلاف مکمل بین الاقوامی سیریز کھیلے گا۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ ہے، جو 2023 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفکیشن ٹورنمنٹ ہے۔ جنوبی افریقہ اس وقت فہرست میں نویں نمبر پر ہے۔ کیشوو مہاراج اسکواڈ کی قیادت کر رہے ہیں، جب کہ سفید گیند کے کپتان ٹیمبا باوما اور کئی دوسرے کھلاڑیوں کو کام کے زیادہ بوجھ اور قومی خدمات پر اور مختلف بین الاقوامی ٹی20 مقابلوں میں شرکت کی غرض سے آرام دیا گیا ہے۔