Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںلوک سبھا میں انسانی حقوق کے تحفظ کا بل ہوا منظور

لوک سبھا میں انسانی حقوق کے تحفظ کا بل ہوا منظور

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کسانوں،کمزور اور مالی طور پر پسماندہ افراد سمیت ”صحیح لوگوں“ کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک بل،جمعہ کو لوک سبھا میں آواز ووٹ کے ساتھ منظور ہوا۔انسانی حقوق ترمیم بل،2019انسانی حقوق کی ایکٹ،1993میں ترمیم فراہم کرتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے بل سے متعلق کہا کہ یہ بل انسانی حقوق کی ترمیم کے لئے منظور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بل میں پسماندہ طبقات کیلئے نیشنل کمیشن کے چیر پرسنز م،بچوں کے تحفظ کے لئے نیشنل کمیشن اور معذور افراد کے لئے چیف کمشنر کو NHRC ارکان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آٹھ جولائی کو مذکورہ بل متعارف کروایا تھا۔بل پر بحث میں حصہ لینے والے بی جے پی کے رکن ستیہ پال سنگھ نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے پر عزم ہے۔