Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںلو ک سبھا انتخابات میں اگر کانگریس کامیاب ہو تی ہے تو...

لو ک سبھا انتخابات میں اگر کانگریس کامیاب ہو تی ہے تو پاکستان میں ہو گی دیوالی:وجئے رو پانی

- Advertisement -
- Advertisement -

احمدآباد :لو ک سبھا انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو تے ہی سیاسی جما عتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔اور انتخابات آتے ہی ایک بار پھر سے سیاسی لیڈروں نے پاکستان سے متعلق راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔اس دوران گجرات کے وزیر اعلیٰ وجئے رو پانی نے دعویٰ کیا ہے کہ لو ک سبھا الیکشن میں ’’غلطی سے‘‘کانگریس جیتے گی تو پاکستان میں دیوالی دیکھنے کو ملے گی۔
گجرات کے مہسانا میں بی جے پی کی وجئے سنکلپ ریلی میں وجئے روپانی نے کہا ’’حالانکہ ایسا ہو نے والا نہیں ہے لیکن جب 23مئی کو نتیجوں کا اعلان ہوگا اور اگر غلطی سے کانگریس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں دیوالی منائی جا ئے گی کیونکہ وہ(کانگریس ) اُ س سے جڑے ہیں۔
بی جے پی لیڈر وجئے روپانی نے کہا کہ ملک کی عوام 23مئی کو نریندر مودی کی جیت کو یقینی بنائے گی۔جس کے بعد پاکستان میں غم منایا جا ئے گا ۔