Sunday, June 8, 2025
Homesliderلڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، فریدآباد میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ...

لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، فریدآباد میں ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ فرید آباد میں ایک 32 سالہ شخص کو ایک لڑکی کے گھر والوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا، جس کے ساتھ اس نے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی تھی، پولیس نے جمعرات کو واقعہ کی تفصیلات  بتائی ہے ۔جبکہ قتل کے سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق، گزشتہ رات  تقریباً 11:50 بجے ، جب اب متوفی موہت یادو اپنے دوست نوین کے ساتھ کار میں بیٹھا تھا – دونوں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے میں ملوث تھے ، تقریبا 10 سے 11 لوگ آئے اور ان پر لوہے کی سلاخوں، لاٹھیوں اور کلہاڑی سے حملہ کیا۔

یادیو ایک قتل کے  مقدمہ  میں بھی مطلوب تھا جو اپریل میں کھیری پل علاقے میں ہوا تھا اور مبینہ طور پر اس نے لڑکی کے خاندان کی دیگر خواتین کو ہراساں کیا تھا۔ایک شکایت میں یادو کی بیوی دیپیکا نے کہا کہ جب وہ اپنے بہنوئی بھرت کے ساتھ موقع پر پہنچی تو اس نے لوگوں کو یادو اور نوین کو مارتے ہوئے دیکھا۔وہ انہیں دواخانہ منتقل کیا جہاں یادو کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ نوین کا علاج چل رہا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملزم کی شناخت مکیش، اس کے بہنوئی اجے اور اس کے بیٹے کرن کے طور پر کی گئی ہے، سبھی ریواج پور گاؤں کے رہنے والے ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔دس سے زائد ملزمان کے خلاف بھوپانی پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 148 (فسادات)، 149 (غیر قانونی اسمبلی)، 323 (زخمی کرنا) اور 427 (نقصان پہنچانے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور مزید تفتیش جاری ہے۔