Thursday, June 5, 2025
Homeتازہ ترین خبریںلڑ کی کے ساتھ زیادتی کرنے پر پی آر ڈی جوان گرفتار

لڑ کی کے ساتھ زیادتی کرنے پر پی آر ڈی جوان گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

بدایوں: اتر پردیش کے  بدایوں میں ایک 17سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے الزام میں پرانتییا رکھشا دل (پی آر ڈی) کے جوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مذ کورہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا،جب بچی اپنے گھر کی چھت پر تھی۔ملزم جو اس کا پڑوسی ہے، وہاں سے ملحقہ چھت سے کود گیا اور اس لڑ کی کے ساتھ زیادتی کی۔پولیس نے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے اور متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا۔

سول لائنز پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر او پی گوتم کے مطابق،متاثرہ لڑکی اور ملزم دونوں ہمسایہ تھے اور ان کا تعلق ایک ہی ذات سے تھا۔لڑ کی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ وہ بیت الخلاء استعمال کرنے کے لئے چھت پر گئی تھی،تبھی اچانک اس کے 25سالہ ہمسایہ نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376(عصمت دری) اور پو کسو ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔