Monday, June 9, 2025
Homeبین الاقوامیلکسمبرگ، ملک کی پوری آبادی کا کورونا ٹسٹ کا اعلان

لکسمبرگ، ملک کی پوری آبادی کا کورونا ٹسٹ کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

لکسمبرگ سٹی: یورپی ملک لکسمبرگ نے آئندہ ماہ کے اختتام تک ساری آبادی کا کورونا ٹسٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے بتایا کہ ملک میں ہر روز 20 ہزار افراد کے ٹسٹ کیے جائیں گے۔لکسمبرگ یورپ کا ایک چھوٹا لیکن قدرے امیر ملک ہے جس کی سرحدیں فرانس، جرمنی اور بیلجیئم سے ملتی ہیں۔ لکسمبرگ کی کل آبادی صرف 6 لاکھ افرادپر مشتمل ہے۔

لکسمبرگ حکومت کی جانب سے ہر فرد کا کورونا ٹسٹ کرنے کے اعلان کو ایک بڑا اور اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے جب کہ اس سے قبل 30 ہزار افراد کے ٹسٹ کیے بھی جا چکے ہیں۔حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 729 تصدیق شدہ معاملات ہیں جبکہ 88 افراد اب تک جان کی بازی ہار چکے ہیں۔لکسمبرگ کے وزیر تحقیق اور تعلیم کلاڈ مائشچ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رپورٹرز کو اپنی حکومت کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کیا۔
ہم ایک ماہ کے دوران ملک کی پوری آبادی کا کورونا ٹسٹ کریں گے۔دوسری جانب حکومت نے آئندہ ماہ اسکول کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں طلبہ اور اساتذہ کو ٹسٹنگ اسٹیشنز پر مدعو کیا ہے۔ہنگامی ٹسٹ پروگرام کے سربراہ پروفیسر الف نہرباس نے کہا ہے کہ اپنا ٹسٹ کروائیں! یہ آئندہ آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ہمارے آزادانہ طور پر رہنے کے لیے آپ کی جانب سے بہت اہم شراکت ہوگی۔
لکسمبرک میں ملک گیر کورونا وائرس کے ٹسٹ کرانے پر 6 ارب 92 کروڑ 30 لاکھ روپے یا 40 ملین یورو یا 43 ملین ڈالر اخراجات آئیں گے۔ ملک میں لاک ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے بعد ہر شہری کو وبا سے بچاؤ کے لیے پانچ پانچ ماسکس دیے گئے ہیں۔