Monday, April 21, 2025
Homeٹرینڈنگلکھنؤ میں ایک14 سالہ لڑ کی تیزاب حملے کی شکار

لکھنؤ میں ایک14 سالہ لڑ کی تیزاب حملے کی شکار

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: تیزاب حملے کے موضوع پر بنی متنازعہ فلم ”چھپاک“ ریلیز ہو چکی ہے۔جس میں تیزاب حملے سے متثرہ لڑ کی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔اس فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی لکھنؤ کے قیصر باغ علاقے میں ہفتہ کی شام تیزاب سے حملے کاایک تازہ واقعہ پیش آیا جس میں  ایک 14سالہ لڑ کی تیزاب کے حملے کا شکار ہو گئی۔

متاثرہ لڑ کی کے چہرے اور ہاتھوں پر شدیدے چوٹیں آئیں،اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ملزمہ آشا سونکر اور اس کے شوہر مکیش سونکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سر کل آفیسر قیصر باغ سنجیو سنہا نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ واقعتاًکسی حادثے کا نتیجہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ ”گنگن سونکر،گھسیاری منڈی میں زیورات کی دکان کے پاس کھڑی تھی،جہاں آشا سونکر اپنی چاندی کی پازیب پالش کر وا رہی تھی۔آشا سونکر اور جوہری کے درمیان جھگڑا ہوا،جس نے غصہ سے ایک بیگ پھینک دیا،جس میں تیزاب رکھا ہوا تھا۔وہ تیزاب گنگون اور دیگر دو خواتین پر گر گیا۔

سر کل آفیسر نے بتایا کہ گنگن شدید جھلس گئی تھی،جبکہ دو دیگر خواتین معمولی زخمی ہوگئیں تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے۔