لکھنؤ :عید الاضحی کے لئے بکرؤں کی خرید و فروخت جاری ہے اور ہر جگہ بکروں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔اور صاحیب استطاعت لوگ قربانی کے لئے بکرے خرید رہے ہیں،اور خوب سے خوب بکروں کا انتخاب کر رہے ہیں۔اور مختلف جگہوں پر بکروں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔
یو پی کے دارالحکومت لکھنؤ کی ایک منڈی میں ان دنوں ایک بکرا ”سلطان“ اس کی خصوصیت اور اس کی قیمت کی وجہہ سے کافی چرچا میں ہے،کیونکہ اس کے مالک نے اس کی قیمت 30لاکھ 786روپئے رکھی ہے۔اس مہنگی قیمت کی وجہ اس کی خصوصیت بتا ئی جا رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق ”سلطان“ بکرے کے ایک کان پر اللہ اور دوسرے ان پر محمد لکھا ہوا ہے۔قدرتی طور پر ان مقدس ناموں کے لکھے ہوئے ہونے کی وکہ سے اس کی قیمت 30لاکھ 786روپئے رکھی ہے۔
سلطان نامی اس بکرے کو لیکر بکرا منڈی پہنچے بکرے کے مالک عاصم کا کہنا ہے کہ پہلے ہی اس بکرے کی بولی 24لاکھ روپئے لگ چکی ہے،لیکن وہ اسے30 لاکھ 786روپئے سے کم قیمت پر نہیں بیچیں گے۔
عاصم کے مطابق بکرے کے ایک کان پر اللہ اور دوسرے ان پر محمد لکھا ہوا ہے۔اور اسے کاجو اور بادام کھلائے جاتے ہیں اور اسے اے سی میں رکھا جاتا ہے۔عاصم نے بتایا کہ ڈھائی سال کے سلطان کا وزن تقریبا 65کلو ہے۔اور سلطان کبھی سی کا جھوٹا نہیں کھاتا۔اور وہ گھر میں کنبہ کے رکن کی طرح رہتا ہے۔