Monday, April 21, 2025
Homeتازہ ترین خبریںلیڈر صرف جنگ کی بات کرتے ہیں، اپنے بیٹوں کو سرحد پر...

لیڈر صرف جنگ کی بات کرتے ہیں، اپنے بیٹوں کو سرحد پر لڑنے کے لئے نہیں بھیجتے

- Advertisement -
- Advertisement -

بھو پال : پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے جنگ کی باتیں کرنے والے سیاسی جماعتوں سے نا خوش گاندھی وادی ایس این سباّراؤ نے چہارشنبہ کو کہا کہ جنگ کی حمایت میں ایسے امیداروں کو میدان میں اُتارا جا نا چاہئے جن کے بیٹے فو ج میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سبا راؤ نے کہا کہ دہشت گردی ہندوستان کے علاوہ دیگر سبھی ملکوں کے لئے بڑا چیلینج بن چکی ہے۔پلوامہ دہشت گرد حملہ کے بعد ہندوستان کی جانب سے کی گئی کاروائی مناسب تھی ۔مگر پاکستان کو سبق سکھانے کے لئے جنگ واحد راستہ نہیں ہو نا چاہئے۔

سبا راؤ نے کہا کہ جنگ کے میدان میں کو ن مرتا ہے۔۔؟سپاہی!اور اُس کے گھر والے تکلیفیں اُٹھاتے ہیں۔سیاست دان صرف جنگ کی بات کرتے ہیں ،مگر اپنے بیٹوں کو سرحد پر لڑنے کے لئے نہیں بھیجتے۔وہ سرکاری اسکولوں کی بات کرتے ہیں لیکن اپنے بچوں کوبیرون ملک پڑھنے کے لئے بھیجتے ہیں۔ وہ عام اسپتالوں کی بات کرتے ہیں، لیکن علاج کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں۔یہ دوہرا معیار ہے۔

پڑوسیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گاندھی کے نظریوں کے حامل شخصیت سبا راؤ نے کہا کہ146146آپ اپنے دوست بدل سکتے ہیں مگر پڑوسی نہیں۔اس لئے اپنے پڑوسیوں سے دوستی رکھئیے۔