Sunday, June 8, 2025
Homesliderمئی 12، 2020 کے بعد پہلی مرتبہ کورونا کی مریضوں میں ریکارڈ...

مئی 12، 2020 کے بعد پہلی مرتبہ کورونا کی مریضوں میں ریکارڈ کمی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 3,614 نئے مریض درج  ہوئے ہیں  جو کہ 12 مئی 2020 کے بعد ایک دن میں درج ہونے والے معاملوں کی سب سے کم تعداد ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4,29,87,875 ہو گئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 40,559 ہو گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح تازہ ترین اعداد و شمار میں یہ معلومات دی۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 89 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں کوویڈ19 وبا کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 5,15,803 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کل متاثرہ مریضوں کے مقابلے میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 0.09 فیصد ہے، جب کہ قومی سطح پر کوویڈ19 سے صحت یاب ہونے کی شرح میں بھی مزید بہتری آئی ہے اور یہ 98.71 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 1,660 کی کمی آئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 12 مئی 2020 کو 3,604 نئے مریض منظر عام پر آئے تھے ، اس کے بعد یہ ایک دن میں مریضوں کی سب سے کم تعداد ہے۔
وزارت نے کہا کہ اب تک 4,24,31,513 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ شرح اموات 1.2 فیصد ہے۔اعداد و شمار کے مطابق روزانہ انفیکشن کی شرح 0.44 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.52 فیصد ہے۔ملک میں کوویڈ19 کے لیے اب تک 77.77 کروڑ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,21,122 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔دریں اثنا، ملک میں اب تک کوویڈ19 ویکسین کی 179.91 کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔وزارت کے مطابق ہفتہ کو کوویڈ19 کی وجہ سے مرنے والے 89 لوگوں میں سے 73 لوگوں کی کیرالہ میں موت ہوئی۔اس وبا کی وجہ سےجملہ 5,15,803 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جن میں سے مہاراشٹر میں 1,43,750، کیرالہ میں 66,762، کرناٹک میں 40,016، تمل ناڈو میں 38,023، دہلی میں 26,140افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔