Thursday, June 12, 2025
Homesliderمالز کی کشادگی کے باوجود اکثر مراکز ہنوز ویران

مالز کی کشادگی کے باوجود اکثر مراکز ہنوز ویران

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ شاپنگ مالز ، خوردہ دکانیں ، گیمنگ زون اور فوڈ کورٹس جو پہلے خاندانوں  اور بچوں کے ہجوم سے بھرے رہتے تھے  لیکن لاک ڈاؤن کے اوقات میں مزید آسانی کے بعد ان مراکز کی کشادگی عمل میں آئی ہے  اور سبھی نے اپنی خدمات دوبارہ شروع کی ہیں لیکن ابتدائی دنوں میں یہ مراکز ہنوز ویران ہیں ۔تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران صبح 6 تا دوپہر ایک بجے نرمی کے اوقا ہیں جس کےبعد  پیر کے روز ان آربٹ مال ، فورم سوجانا مال ، اور لائف اسٹائیل  ، بیگم پیٹ سمیت کچھ مال کھولے گئے تھے ، جبکہ منگل کے روز جی وی کے ون مال ، بنجارہ ہلز جیسے چند مراکز کھولے گئے تھے۔ ان میں سے بیشتر صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہے۔ تاہم  سنیما ہالوں پر پابندی کے سبب پرساد آئی میکس بند رہے۔ چونکہ خریدار زیادہ تر دوپہر اور شام کے اوقات میں مال دیکھنے جاتے ہیں ، لہذا مالز میں معمول کا ہجوم بھی نہیں تھا ۔

کوویڈ ۔19 کی پہلی لہر کے دوران گذشتہ سال مالز کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ متعدد اداروں میں کچھ مہینوں تک عوام  دیکھنے کو نہیں ملے تھے ۔ مالز آنے والوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے انتظامیہ نے روزانہ ٹچ پوائنٹس ، عملے اور صارفین کے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال ، معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے اور ماسک  کو داخلے سے نکلنے کے مقامات تک لازمی بنانے کو یقینی بنایا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان آربٹ مال کے سنٹر ہیڈ شرت بیلواڑی نے کہا کہ مال کے تمام اسٹور کھلا ہیں

سوائے ملٹی پلیکس ، گیمنگ زون اور شراب پیش کرنے والے ریستورانوں کے کیونکہ انہیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مالز میں عوام کی تعداد پر اثر پڑا ہے۔ اس کے باوجود  ہم پروٹوکول کی سختی سے پیروی کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ صارفین کو خریداری کا محفوظ ماحول دستیاب  ہے۔ انہوں نے کہا  کوویڈ 19 کے خلاف احتیاطی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر  تمام اسٹوروں پر داخلے پر ایک سینیائٹر لگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ، فوڈ کورٹ نے سماجی دوری برقرار رکھنے کے لئے بیٹھنے کے انتظامات کو اچھی طرح  قواعد کے مطابق کردیا ہے۔