Sunday, June 8, 2025
Homeٹرینڈنگمالو بھٹی وکرمارکا نے تلنگانہ حکومت پرسرکاری خزانے میں لوٹ مار کا...

مالو بھٹی وکرمارکا نے تلنگانہ حکومت پرسرکاری خزانے میں لوٹ مار کا لگایا الزام

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : سی ایل پی رہنما مالو بھٹی وکرمارکا نے اتوار کے روز تلنگانہ حکومت پر الزام لگایا کہ ریستی حکومت آبپاشی پروجیکٹس کو از سر نو شکل دینے کے نام پر عوام کی رقم لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”وہ اس سلسلہ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔اور آبپاشی پروجیکٹ میں کی جانے والی بے قاعد گیوں کی تحقیقات کا حکم دینے پر زور دیتے ہوئے ایک یادداشت پیش کریں گے۔

وکرمارکا نے اپنے حلقہ اسمبلی مدیرہ میں میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کمیشن لینے کے لئے کالیشورم لفٹ آبپاشی پروجیکٹ کی لاگت 28,000کروڑ سے بڑھا کر 80,000کروڑ روپئے کردی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ضلع کھمم سے سیتا راما پروجیکٹ کے تخمینے کو بھی 1500کروڑ سے بڑھاکر 15000کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی پارٹی نے آبپاشی پروجیکٹس کی تعمیر کے معاملے پر ریاستی حکومت کو بے نقاب کرنے کے لئے پیر سے ایک پد یاترا نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔