Saturday, June 7, 2025
Homesliderمانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ

مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کا دوسرا مرحلہ

حیدرآباد: انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی مانو میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام 28 اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔ مانو میں داخلوں کے لیے کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم  12اکتوبر  سے دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413پر ربط کریں۔
- Advertisement -
- Advertisement -