حیدرآباد: تلنگانہ کے اہم کالیشورم پروجیکٹ پر پولیس چوکس ہے۔اس ماہ کی 28تاریخ سے 3اگست تک ماونوازوں کے شہیدی ہفتہ کے پیش نظر ضلع جئے شنکر بھوپال پلی میں پولیس نے سیکوریٹی کا اضافہ کردیا ہے
۔انٹلی جنس کے ذریعہ یہ اطلاع ملی ہے کہ ماونواز حملے کرسکتے ہیں جس کے پیش نظر پولیس نے تلاشی مہم میں شدت پیداکردی ہے۔پولیس نے پروجیکٹس کے قریب سیکوریٹی سخت کردی ہے۔پولیس یہ بھی پتہ چلارہی ہے کہ آیا پروجیکٹ کے قریب کوئی مشتبہ شخص تو نہیں ہے۔ساتھ ہی مہاراشٹر سے تلنگانہ آنے والی گاڑیوں کی تلاشی کالیشورم انٹراسٹیٹ برج پر لی جارہی ہے۔مہاراشٹر کے گڑچرولی ضلع میں ماونوازوں کا اثر زائد ہونے کی وجہ سے تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔