Friday, March 29, 2024
Homesliderمتوفی اردو صحافیوں کے خاندانوں کو مالی امداد کے لیے جاری کروانے...

متوفی اردو صحافیوں کے خاندانوں کو مالی امداد کے لیے جاری کروانے تفصیلات مطلوب۔

- Advertisement -
- Advertisement -

اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے اردو صحافیوں کو فری ہیلت کارڈ کی اجرائ پر غور۔

حیدرآباد یکم جولائ ( راست) ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے باعث متوفی اردو صحافیوں کے خاندانوں کو ریاستی و مرکزی حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی مالی امداد کی اجرائ کے لیے بھر پور رہبری و رہنمائ کرنے اور ریاست بھر کے اردو صحافیوں کو مفت اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کسی خانگی ہاسپٹل سے اشتراک کرنے تلنگانہ اسٹیٹ اردو ورکنگ جرنسلٹ فیڈریشن ( ٹی ایس یو ڈبلیو جے ایف ) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

فیڈریشن کا اجلاس جناب ایم اے ماجد صدر فیڈریشن و ممبر پریس کونسل آف انڈیا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اردو صحافت پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ریاستی اور مرکزی حکومتیں صحافیوں کی بہبود کے لیے مختلف اسکیمات روبہ عمل لا رہی ہے لیکن اردو صحافی اس سے لا علم ہے چنانچہ فوائد سے استفادہ حاصل نھیں کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے انتقال کر جانے والے صحافیوں کے خاندان کو مرکزی حکومت 5 لاکھ اور ریاستی حکومت 1 لاکھ روپیہ کی امداد جاری کر رہی ہے۔ متوفی اردو صحافیوں کے خاندانوں کو بھی مرکزی و ریاستی حکومت کے ویلفئر فنڈ اسکیم سے مالی امداد کی اجرائ کے لیے فیڈریشن کی جانب سے بھر پور کوشش اور رہنمائ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیلت کارڈ کسی بھی ہاسپٹل میں قبول نھیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صحافی اپنے اور اپنے اراکین خاندان کے علاج و معالجہ کے لیے پریشان ہے ان حالات کے پیش نظر فیڈریشن کی جانب سے ریاست کے اردو صحافیوں کے لیے کسی خانگی ہاسپٹل سے اشتراک کرتے ہوے مفت اور معیاری طبی سہولت فراہم کرنے جلد از جلد اردو جرنلسٹ فری ہیلت کارڈ جاری کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اہل اردو صحافیوں کو سفید راشن کارڈ کی اجرائ کے لیے وزیر سیول سپلائز سے ملاقات کرنے’ ڈیجیٹل شعبہ میں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے مختصر مدتی کورس شروع کرنے’ احاطہ دفتر روزنامہ انگارے میں فیڈریشن کا دفتر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ فیڈریشن کے سالانہ ایوارڈ تقریب جو کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب ملتوی ہوگئ تھی اگر حالات سازگار رہیں تو 7 اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

جناب سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری فیڈریشن نے رپورٹ پیش کی اور اردو صحافیوں سے اپیل کی کہ متوفی اردو صحافیوں کی تفصیلات ان کے سیل فون نمبر 98851 57378 پر فوری واٹس ایپ کریں۔ اجلاس کے ابتداء میں متوفی اردو صحافیوں کے لیے دعاء مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں جناب محمد ریاض احمد خازن فیڈریشن’ جناب حبیب علی الجیلانی جوائنٹ سکریٹری’ جناب قدیر فاروقی اور جناب محمد امجد علی ارگنائزنگ سکریٹری’ جناب محمد محسن جنرل سکریٹری حیدرآباد سٹی یونٹ فیڈریشن اور جناب ایم اے قادر فیصل قدیر فاروقی و دیگر موجود تھے۔