Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمتھالی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کا ریکارڈ...

متھالی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ہملٹن ۔ ہندوستانی کپتان متھالی راج نے ہفتہ کو آسٹریلیا کی عظیم بیٹر بیلنڈا کلارک کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بیلنڈا نے 23 میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور میتھالی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیڈن پارک میں منعقدہ  میچ کے ساتھ اب ورلڈ کپ ایونٹ کے 24 میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹویٹر پر کہا متھالی راج نے آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ میچوں کی کپتانی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ٹورنمنٹ کے آغاز میں، متھالی خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے چھ ایڈیشنز میں نظر آنے والی پہلی کرکٹر بن گئی تھیں، مردوں کی کرکٹ میں سچن تنڈولکر اور جاوید میانداد کے ساتھ لیجنڈری بیٹرس میں شامل ہوئی۔ 23 میچوں میں، بیلنڈا نے 14 جیتے، آٹھ ہارے اور ایک اپنے نام نہیں کیا۔ اس نے اپنی کپتانی کے دور میں دو مرتبہ ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا، ایسا 1997 اور 2005 میں کیا۔ اتفاق سے،متھالی اور بیلنڈا واحد دو کپتان ہیں جو خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دو سے زیادہ ایڈیشنز میں اپنی اپنی ٹیموں کی کپتان رہی ہیں۔

 اس سے قبل سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور نے سنچریاں بنائیں اور  ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 اووروں میں 317/8 کا بڑا اسکور بنایا، جو ٹورنمنٹ کی تاریخ میں ان کا پہلا 300 سے زیادہ کا اسکور ہے۔ یہ تیسرا موقع تھا جب دو کرکٹرز نے خواتین کے ونڈے میچ میں ہندوستان کے لیے سنچریاں بنائیں۔ 123 اور 109 کی ان کی اننگز کے علاوہ، سمرتی اور ہرمن پریت بھی 184 رنز کی پارٹنرشپ میں شامل تھے، جو کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے تمام ایڈیشنز میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ شراکت داری ہے۔ تھروش کامنی اور پنم کے درمیان 173 رنز کے پارٹنر شپ کو عبورکیا جو اتفاق سے 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی بنا ہے۔