Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگمجاہد آزادی کو پنشن کےمقدمہ میں کامیابی کےلئے 40 سال لگ گئے

مجاہد آزادی کو پنشن کےمقدمہ میں کامیابی کےلئے 40 سال لگ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستان کی آزادی میں ہزاروں افراد نے اپنے مال اور جان کی قربانی دی ہے جنھیں ہم 26 جنوری اور 15اگسٹ کو یاد کرتے ہیں لیکن کچھ مجاہدین آزادی آج بھی ہیں جنھیں اپنے آزاد ملک میں اپنی ہی حکومت سے اپنے ہی جائز حقوق حاصل کرنے کےلئے 40 سال کی قانونی جنگ لڑنے پڑی ہے ایسا ہی ایک واقعہ اب منظر عام پر آیا ہے۔

مجاہد آزادی ہیرا سنگھ اس وقت  راحت ملی  جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کی 40 سالہ جدوجہد کا ثمرہ عطا کیا۔ دراصل 95 سالہ ہیرا سنگھ اپنی پنشن کا حق حاصل کرنے کے لیے چار دہائیوں سے قانونی لڑائی لڑ رہے تھے اور رواں ہفتہ عدالت نے انھیں بڑی راحت دی۔ عدالت نے مرکزی حکومت کو یہ حکم سنایا کہ وہ اس بزرگ مجاہد آزادی کو مقدمہ کے خرچ کی شکل میں ایک لاکھ روپے دے اور ساتھ ہی پنشن کی ادائیگی بھی کرے۔

ہیرا سنگھ کی درخواست  پر سماعت جسٹس سی ہری شنکر کی بنچ کر رہی تھی اور اس معاملے میں تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  ہم ان لوگوں کی تکلیف بھول گئے ہیں جنھیں جاہلیت اور کانٹوں کا سامنا اس لیے کرنا پڑا تاکہ وہ اگلی نسلوں کے لیے گلاب کے ساتھ لگے کانٹوں کو ہٹا سکیں اور ہمارے لیے چلنے کا راستہ بنا سکیں۔ بنچ نے یہ بھی کہا کہ منکسرالمزاجی اور سادگی انسانیت کی بنیاد ہے۔ یہ معاملہ اس کی بہترین مثال ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مجاہد آزادی ہیرا سنگھ نے 1982 میں ایس ایس ایس یعنی سوتنترتا سینک سمّان پنشن منصوبہ کے تحت پنشن کے لیے درخواست دی تھی۔ اس وقت کی حکومت نے ان کا دعویٰ مسترد کر دیا جس کے بعد ہیرا سنگھ نے عدالت کا رخ کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حق حاصل کرنے کے لیے اس بہادر بزرگ کو 40 سال تک قانونی لڑائی لڑنی پڑی۔دہلی ہائی کورٹ نے اب مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ 4 ہفتوں کے اندر ہیرا سنگھ کی پنشن کا مکمل بقایہ رقم ادا کرے۔ ساتھ ہی حکومت سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران ہیرا سنگھ کی پنشن پر 12 فیصد کی سالانہ شرح سود کی بھی ادائیگی کی جائے۔