محبوب آباد: تلنگانہ کے محبوب آباد میں پیش آئے خطرناک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لکڑی لے جانے والی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ لاری ضلع کے ترور منڈل کے چٹیالا پالم میں الٹ گئی۔اس حادثہ میں لاری میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جو کیبن میں بیٹھے ہوئے تھے۔اس لاری میں 11مزدور سوار تھے۔مرنے والوں کی شناخت 37سالہ ہریا،38سالہ گووند،35سالہ مدھو اور 36سالہ راتالہ دھریا کے طورپر کی گئی ہے جن کا تعلق ضلع رنگاریڈی کے منچال منڈل سے ہے۔بھدرو اوررامو کو علاج کے لئے محبوب آباد اسپتال منتقل کیاگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کا آغاز کردیا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اوور لوڈنگ اورتیز رفتاری حادثہ کی وجہ ہے۔