میلبورن ۔ سیریز کے افتتاحی ٹسٹ میں شرمناک شکست کو پیچھے چھوڑنے کا عزم رکھتے ہوئےقائم مقام کپتان اجنکیا رہانے کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے باکسنگ ٹسٹ سے قبل نیٹ سیشن کے دوران ریڈ بال کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے۔ شبھ من گل جنہوں نے گلابی گیند کے وارم اپ میچ میں 43 اور 65 رن بنائے تھے اس کے باوجود ابتدائی ٹسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ میانک اگروال کے ساتھ نیٹ شیشن میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے جس سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ یہ جوڑی دوسرے ٹسٹ میں ہندوستانی اننگز کا آغاز کرسکتی ہے ۔
دوسرے ٹسٹ کے لئے قطعی 11 کھلاڑیوں کا فیصلہ شاید ہوچکا ہے اور 21 سالہ گل بھی اس کا حصہ ہیں ۔ گل رانجی ٹرافی میں پنجاب کے لئے کھلتے ہیں اور ایڈلیڈ میں دو اننگز میں 0 اور 4 کے اسکور کے مایوس کن مظاہروں کے بعد پرتھوی شا کے مقام پر گل کو اننگز کے آغاز کا موقع دیا جاسکتا ہے ۔ افتتاحی مقام کے لئے لیجنڈری سنیل گواسکر کی حمایت حاصل کرنے والے کے ایل راہول نے بھی نیٹ میں ایک طویل پراکٹس سیشن گزارا ۔ اس کے علاوہ نیٹ میں اسپن آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ تھے جوزخمی ہونے کی وجہ سے پہلا ٹسٹ نہیں کھیل پائے ۔
See, who is back in the nets. @imjadeja is here and has started preparing for the Boxing Day Test. #TeamIndia #AUSvIND pic.twitter.com/skKTgBOuyz
— BCCI (@BCCI) December 23, 2020
جڈیجہ نیٹ میں ایک گھنٹہ کے سیشن میں موجود تھے جس کے دوران انہوں نے اپنی سوراشٹرا ٹیم کے ساتھی چیتشور پوجارا کو بولڈ کیا۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ انہیں باکسنگ ڈے ٹسٹ کے لئے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ کپتان ویرات کوہلی اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لئے وطن واپس ہوگئے ہیں جس کے بعد راہانے کو اب ٹیم کی تبدیلی کی داستاں رقم کرنے کے لئے متاثر کرنے کی کپتانی کرنی ہوگی۔
Nice and clean from @RealShubmanGill 😎 #TeamIndia #AUSvIND pic.twitter.com/oHGQsJhDHh
— BCCI (@BCCI) December 23, 2020
پریکٹس سیشن کا آغاز ہیڈ کوچ روی شاستری نے ایم سی جی کے دائرے میں کھڑے ٹیم ارکان کو پیپ ٹاک دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میلبورن میں ہیں اور اب جیسے ہی ریڈ بال ٹسٹ شروع ہو رہے ہیں اور اب دوبارہ گروپ بننے کا وقت آگیا ہے۔ شاستری نے رشبھ پانت کے ساتھ بھی بات چیت کی ، جو ساہا سے پہلے نیٹ پر بیٹنگ کرنے آئے تھے۔ محمدسمیع زخمی ہوکر سیریز کے باقی مقابلوں سے باہر ہوگئے لہذا محمد سراج کو نویدیپ سائینی اور شردول ٹھاکر کے ساتھ رہانے کو بولنگ کرتے ہوئے دکھائے گئے ،کیونکہ تیسرے فاسٹ بولر کے دعوے کے لئے یہ تینوں ہی صف بندی میں موجود ہیں ۔