Thursday, April 25, 2024
Homeتازہ ترین خبریںمختصر ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ

مختصر ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔14مارچ ۔ ان دنوں عوام میں مختصر ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کا رجحان کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اس ضمن میں تھرڈ پارٹی کے براوزر یو سی کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ءمیں اس براوزر کے ذریعہ 3.6کروڑ مختصر ویڈیوز اپ لوڈ کئے گئے ہیں ۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران روزآنہ اپ لوڈ کئے جانے والے مختصر ویڈیوز میں صدفیصد اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح وی میک کی جانب سے ویڈیوز استعمال کرنے کے رجحان میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ صرف ہندوستانی مارکٹ کے اعداد و شمار ہیں ۔

یو سی  براوزر زر کی جانب سے جو اعداد و شمار پیش کئے گئے ہیں اس میں اس امکان کا بھی اظہارکیا گیا ہے کہ 2019ءمیں بھی مختصر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے رجحان میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اسٹریم کان ایشیاء2019ءسے خطاب کرتے ہوئے یو سی گلوبل بزنس ، علی بابا ڈیجیٹل میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ گروپ کے جنرل منیجر دامون ایگزی نے کہا ہے کہ 2018ءمختصر ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کا سال رہا کیونکہ اسمارٹ فون کے ذریعہ ہندوستانی مارکٹ میں خاص کر نوجوان اپنی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کےلئے مختصر ویڈیوز بناکر اسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کررہے ہیں ۔

یہی نہےں بلکہ صرف یو سی براوزر کے ذریعہ اوسطاً 3.6کروڑ مختصر ویڈیوز کو دیکھا جارہا ہے اور یومیہ ایک لاکھ افراد سے بھی زیادہ لوگ مختصر ویڈیوز سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ہندوستان میں 350سے زائد ایسے میڈیا گروپس ہیں جوسائبر مواود کو فراہم رکررہے ہیں۔