Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگمدراس ہائی کورٹ نے،غیر قانونی ہورڈنگس سے متعلق تمل ناڈو حکومت کو...

مدراس ہائی کورٹ نے،غیر قانونی ہورڈنگس سے متعلق تمل ناڈو حکومت کو لگائی پھٹکار

- Advertisement -
- Advertisement -

چنئی : مدراس ہائی کورٹ نے،غیر قانونی ہورڈنگس سے متعلق تمل ناڈو حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے جمعہ کو پوچھا کہ اس طرح کے بینروں سے اور کتنی جانیں جائیں گی،جو لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ایک دن پہلے جمعرات کو شہر میں غیر قانونی ہورڈنگ سافٹ وئیر فارم میں کام کرنے والی ایک 23 سالہ خاتون سبا شری پر گر گیا۔جس کی وجہ سے اس خاتون کا توازن بگڑ گیا اور وہ سڑک پر گر گئی،اسی دوران پانی کے ٹینکر نے اسے کچل دیا تھا۔

عدالت نے کہ کیا حکومت ایسے غیر مجاز بینرز کے خلاف سخت موقف اپنائے گی۔جسٹس ایم ستیا نارائن اور جسٹس این شیشاسئے نے تعجب کیا،اورکہاکہ حکومت کو سڑکوں کو رنگنے کے لئے اور کتنے لیٹر خون کی ضرورت ہے۔

عدالت نے ریاستی حکومت کو متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپئے معاوضہ دینے کی ہدایت کی ہے۔اس کے ساتھ ہی حکومت نے یہ رقم اس واقعہ کے ذمہ دار افراد سے وصول کرنے کو بھی کہا۔اور حکومت کو حکم دیا کہ متعلقہ افسران کے خلاف مناسب کارروائی کریں۔چاہے وہ محکمہ پولیس سے ہوں یا چنئی کارپوریشن سے ہوں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ ”غیر قانونی بینرز کے خلاف گزشتہ کئی سالوں سے جاری کردہ احکامات پر عمل نہ کرنے کے بعد اس نے حکومت پر اعتماد کھو دیا ہے۔عدالت نے حیرت کا اظہار کیا کہ ”اگر بینرز نہیں لگائے جاتے ہیں تو کیاسیاستدان شادیوں میں شریک نہیں ہوں گے،اور کہا کہ وزیر اعلیٰ۔کے پلیا نسومی کو اپنی پارٹی کے ساتھیوں کو اس طرھ کی کارروائیوں سے باز رہنے کے لئے ایک بیان جاری کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ،ہائی کورٹ کی جانب سے عوامی مقامات پر ہورڈنگس پر پابندی عائد کرنے کے باوجود،اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے عہدیدار سی جیا گو پال نے مصروف سڑک پر خاندانی شادی کابیانر لگایا تھا۔سبا شری آفس سے گھر واپس آرہی تھیں،جب وہ حادثہ کا شکار ہوئیں۔

اس واقعہ کے بعد،تمل ناڈو میں سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی پارٹی کے کارکنوں پر زور دیا ہے کہ وہ بینرز یا ہورڈنگس نہ لگائیں۔اس واقعہ کے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے،جنہوں نے بینر لگایا تھا اور پولیس نے ٹینکر کے ڈرائیور کو تیز گاڑی چلانے کے

 الزام میں گرفتار کیا ہے۔ساتھ ہی چنئی کارپوریشن نے بینر پرنٹ کرنے والے پرنٹنگ پریس کو بھی سیل کر دیا ہے۔