Wednesday, April 23, 2025
Homeتلنگانہمرکزی حکومت نے”آئی ٹی آئی آر“ کے لئے کو ئی فنڈ منظور...

مرکزی حکومت نے”آئی ٹی آئی آر“ کے لئے کو ئی فنڈ منظور نہیں کیا : کے ٹی آر

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی،کے ٹی راما راؤ نے ہفتہ کے روز کہا کہ ”مرکزی حکومت نے حیدرآباد میں انفارمیشن ٹکنالوجی اور انویسٹمنٹ ریجن (آئی ٹی آئی آر) بنانے کے لئے ایک روپیہ بھی منظور نہیں کیا ہے۔کے ٹی آر نے ریاستی اسمبلی کو بتایا کی نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومت نے سابقہ یونا ئٹیڈ پروگریسیو الائنس (یو پی اے)۔2،حکومت کے منظور شدہ پروجیکٹ کے لئے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر آئی ٹی روی شنکر پرساد اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقاتوں کے دوران با ر بار درخواستوں کے با وجود اور ریاست کے خطوط کے باوجود بھی مرکز نے کو ئی رقم فراہم نہیں کی۔انہوں نے اپوزیشن کی طرف سے لگائے گئے ان الزامات کو مسترد کر دیا کہ ”ریاستی ھکومت نے مرکز کو مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی اور اس کے نتیجے میں آئی ٹی آئی آر کے عمل میں تاخیر نہیں ہوئی۔

کے ٹی آر نے کانگریس رہنماؤں سے پوچھا کہ کرناٹک میں ان کی اپنی حکومت بنگلورو میں آئی ٹی آئی آر کے قیام میں کیوں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز کے آئی ٹی آئی آر کے لئے کو ئی فنڈ نہ دینے کے با وجود۔آئی ٹی سیکٹر میں تلنگانہ کی ترقی نہیں رکی۔ٹی آر ایس حکومت کی فعال پالیسیوں کی وجہ سے،اس شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی ٹکنالوجی کی پالیسی کے تحت،بی پی او کمپنیاں جنگاؤں،نطام آباد،حضور نگر،کریم نگر اور جڑ چرلہ جیسے شہروں میں کام کرنا شروع کر دیں گی۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں آنے والے ملٹی میڈیا،انیمیشن،گیمنگ اینڈ انٹر ٹینمنٹ (آئی ایم اے جی ای) میں او ویشن دو سالوں میں مکمل ہوگا۔