Wednesday, April 23, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمرکزی حکومت نے ای سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی...

مرکزی حکومت نے ای سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا کیا فیصلہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ای سگریٹ کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔چہارشنبہ کو مرکزی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔کابینہ کے اجلاس کے بعدوزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کہا کہ ای سگریٹ معاشرے میں ایک نیا مسئلہ پیدا کر رہا ہے اور بچے اسے اپنا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ای سگریٹ بنانے،در آمد،بر آمد،فروخت،تقسیم،ذخیرہ کرنے اور اشتہار پر ہابندی ہوگی۔ وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس مین کے دوران کہا کہ ای سگریت آرڈیننس 2019پر وزراء کے گروپ نے بات چیت کی ہے،اور وزارت صحت نے اس آرڈیننس کے مسودے کے تعلق سے تجویز پیش کی ہے کہ اس پابندی کی پہلی بارخلاف ورزی کرنے والوں کے لئے ایک لاکھ روپئے جرمانہ اور ایک سال کی سزا ہونی چاہئے۔اور بار بار جرم کرنے والوں کے لئے پانچ لاکھ روپئے جرمانہ اور زیادہ سے زیادہ تین سال کی جیل کی سزا کی سفارش کی ہے۔

اس سے قبل اگسٹ میں،وزیر آعظم کے دفتر کی ہدایت کے مطابق،ای سگریٹ ممنوعہ آرڈیننس 2019کو جی او ایم کو بھیجا گیا تھا۔واضح ہو کہ ای سگریٹ،یعنی الیکٹرونک سگریٹ،ایک بیٹری سے چلنے والا آلا ہے،جو تمباکو نہیں جلاتے ہیں،بلکہ مائع کیمیائی مادوں کو بھاپ میں میں تبدیل کرتا ہے۔ اسے واپنگ بھی کہتے ہیں۔ای سگریٹ ایک ٹیوب کی شکل میں ہوتا ہے اور اس کی باہری شکل سگریٹ اور سگار کی طرح کی ہی ہوتی ہے،اور یہ سگریٹ،یا سگار کی طرح ہی ذائقہ دیتا ہے۔ای سگریٹ کو صحت کے لئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔