Wednesday, April 23, 2025
Homesliderمسابقتی امتحانات علاقائی زبانوں میں تحریر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

مسابقتی امتحانات علاقائی زبانوں میں تحریر کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے مرکز پر زور دیا ہے کہ وہ مسابقتی امتحانات میں شرکت  کرنے  والے  طلباء کو علاقائی زبانوں میں امتحانات لکھنے کی اجازت دے۔ مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو لکھے گئے ایک خط میں راما راؤ نے کہا کہ ہر سال مختلف ریاستوں کے بہت سارے امیدوار یونین پبلک سروس کمیشن اور دیگر بھرتی ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی خدمات ، محکموں اور اقدامات میں بھرتی کے لئے مسابقتی امتحانات دیتے ہیں تاہم ، یہ مسابقتی امتحانات صرف انگریزی اور ہندی میں ہی منعقد ہوتے ہیں ، جو ان طلبا کے لئے مشکلات  کا سبب ہے جنہوں نے انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل نہیں کی یا ہندی بولنے والے ریاستوں سے نہیں ہیں انہیں  مسابقتی  امتحانات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے قبل ازیں وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک خط لکھا تھا جس میں مرکز کے تمام مسابقتی امتحانات دینے والے امیدواروں کو علاقائی زبانوں میں بھی امتحانات لکھنے کی اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ راما راؤ نے نشاندہی کی کہ مرکزی کابینہ نے قومی بھرتی ایجنسی کے قیام کی تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں متعدد امتحانات کی جگہ لینے کے لئے مشترکہ اہلیت ٹسٹ (این آر اے-سی ای ٹی) کی سہولت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ جب انہوں نے اس اقدام کا پورے دل سے خیرمقدم کیا یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ان تبدیلیوں کو صحیح طورپر نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ مثال کے طور پر سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف) میں کانسٹیبلز (جی ڈی) ، این آئی اے ، ایس ایس ایف اور رائفل مین (جی ڈی) کے ایک حالیہ اعلامیہ  میں  2021 امیدواروں کو صرف ہندی یا انگریزی میں امتحان لکھنے کی اجازت دی گئی تھی ۔  ماضی کے دنوں میں ملازمت کی چند دیگر اطلاعات کا بھی یہی حال ہے۔ اس سے علاقائی زبانوں سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کو سخت صدمہ پہنچا ہے ، جو زبردست مواقع سے محروم ہونے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے جتیندرسنگھا پرزوردیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور مرکز اس کے محکموں اور یو پی ایس سی ،آر آر بی ، پی ایس بی ایس ،آر بی آئی  کے ذریعہ منعقدہ تمام مسابقتی امتحانات دینے  والے امیدواروں کو علاقائی زبانوں میں  جوابات دینے کی اجازت دیں۔