Wednesday, April 23, 2025
Homeبین الاقوامیمسجد حرام میں 1200 نئے قالین بچھادئے گئے

مسجد حرام میں 1200 نئے قالین بچھادئے گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

مکہ مکرمہ ۔دنیا بھر سے لاکھوں زائرین ربیع الاول میں عبادت، عمرہ اور زیارت کے لیے مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔ انہیں نماز، تلاوت اور عبادت کے لیے معیاری سہولتیں فراہم کی جارہی ہے اسی کے تناظر میں اب مسجد حرام میں سینکڑوں نئے قالین بچھادئے گئے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے صحن حرم میں پرانے قالین ہٹا کر نئے1200 قالین بچھادیے گئے۔ انتظامیہ کے ماتحت صفائی اور فرش انتظامیہ کے ڈائریکٹر جابر ودعانی نے کہا ہے کہ معمول کے مطابق مسجد الحرام کی تمام منزلوں، صحنوں اور چھتوں کے قالین تبدیل کیے جارہے ہیں۔

جابر ودعانی نے مزید کہا  ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر صحن حرم میں پرانے قالین ہٹا کر 1200نئے قالین بچھا دیے گئے ہیں۔انتظامیہ ایک جانب تو قالینوں کی مسلسل صفائی کا اہتمام کررہی ہے تو دوسری جانب انہیں معطر کرنے کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں۔ اگر کوئی قالین کسی وجہ سے خراب ہوجاتا ہے تو فوری طور پر اسے ٹھیک کیا جاتا ہے جبکہ صفائی کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں زائرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے ہر ممکنہ کوشش کی جاتی ہے جس میں وہاں کے تیز موسم سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلئے ٹھنڈے کئے جانے والے ہر انتظام کے علاوہ زم زم کے ہر لمحہ دستیابی ،مساجد میں بہتر قالین اور دیگر ضروریات کی اشیافراہم کرنا اہم ہے ۔