Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگ’مسجد علی‘ آعظم پورہ میں چوری کی ناکام کوشش،امجد اللہ خان خالد...

’مسجد علی‘ آعظم پورہ میں چوری کی ناکام کوشش،امجد اللہ خان خالد کا اظہار افسوس

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : شہر کے آعظم پورہ علاقے میں واقع ”مسجد علی“ میں کچھ نا معلوم افراد کی جانب سے مسجد میں چوری کرنے کی کو شش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔جس میں مسجد کے ساؤنڈ سسٹم اور دیگر قیمتی چیزوں کو لوٹنے کی کو شش کی گئی ہے اور مسجد کی چیزوں کو باہر پھینک دیا گیا تھا۔مذ کورہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد مجلس بچاؤ تحریک کے رہنما امجد اللہ کان خالد نے مسجد علی پہنچ کر معائنہ کیا اور مسجد کمیٹی کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

اس واقعہ پر امجد اللہ خان نے افسوس کا اظہار کیا،اور کہا کہ یہ محض ایک چوری کی کوشش تھی یا کو ئی فرقہ وارانہ تشدد بھڑ کانے کی کوئی حر کت تھی۔چادر گھاٹ پولیس کو اسکا پتہ لگانا چاہئے۔امجد اللہ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ یہ واقعہ حکومت تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی کی رہائش گاہ کے قریب رونما ہوا۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حیدرآباد پولیس کتنی چوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مسجد کو دوسری بار اس طرح کی حرکت کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پچھلی بار بھی اسی مسجد میں چوری کے باوجود،چادر گھاٹ پولیس مذ کورہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے یا رات کو خصوصی طور پر نگرانی رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

ایم بی ٹی رہنما کی توجہ دلانے کے بعد ایس ایچ او چادر گھاٹ نیایک کیس درج کر لیا اور یقین دہانی کرائی کہ خاطی کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور اس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔