Friday, March 29, 2024
Homesliderمسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں عازمین حج کی آمد

مسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں عازمین حج کی آمد

- Advertisement -
- Advertisement -

مدینہ ۔ تقریباً 194,000 عازمین مکہ مکرمہ میں اپنے مناسک حج مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں، سعودی پریس ایجنسی نے اعداد و شمار  کے بارے میں اطلاع دی۔وزارت حج و عمرہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مدینہ امیگریشن سینٹر کو تقریباً 182,000 نمازی موصول ہوئے جو بس کے ذریعے پہنچے، 8,000 سے زائد نے لینڈ پیلگرم ریسپشن سینٹر تک اور تقریباً 4,000 نے حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے پر سفرکیا۔وزارت کے اعداد و شمار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہزاروں عازمین مدینہ سے اپنے اپنے ممالک کے لیے روانہ ہوئے، جب کہ 80,000 کے قریب شہر میں ہی مقیم  ہیں ۔

اس سال، مملکت نے 10 لاکھ تک لوگوں کو حج کرنے کی اجازت دی تھی  اور دو سالوں میں پہلی بار غیر ملکی عازمین کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ قبل ازیں  کورونا  کی پابندیوں میں نرمی نہیں تھی اور اب کورونا کی پابندیوں میں نرمی  کے بعد سالانہ حج کو سعودی عرب کے رہائشیوں تک محدود رکھنے کے بجائے بیرونی ممالک کے عازین  کو بھی حج کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔اپنے قیام کے دوران بہت سے زائرین نے مسجد نبوی ﷺ کے قریب واقع بین الاقوامی میلے اور سیرت نبوی ﷺ اور اسلامی تہذیب کے میوزیم کا دورہ کیا۔

میوزیم جو 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے، مختلف زبانوں میں ڈسپلے اور انٹرایکٹو اسکرینز کے ذریعے پیغمبر اسلام ﷺ کا تعارف پیش کرتا ہے۔ ایک ہال میں دو مقدس مساجد کی نادر اشیاء اور قدیم نمونے شامل ہیں۔گزشتہ دو سال سے کورونا کے وبائی بحران کی وجہ سے بیرون ممالک سے آنے والے عازمین کو حج کی اجازت نہیں دی گئی تھی لیکن اس مرتبہ 10 لاکھ مسلمانوں کو فریضہ حج کا موقع دیا گیا  جنہوں نے صحت کے کسی مسائل کے بغیر حج مکمل کرتے ہوئے زیادت مدینہ منورہ کو پہنچے ہیں۔