Wednesday, April 24, 2024
Homesliderمسلمانوں کوسیاست سے وابستہ ہونے کی ضرورت

مسلمانوں کوسیاست سے وابستہ ہونے کی ضرورت

گریجویٹ ووٹرلسٹ میں نام اندرا ج سے متعلق شعوربیداری مہم

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔گریجویٹ ووٹرلسٹ کی تجدیدکاری کا پروگرام جاری ہے۔ انتخابات سے پہلے ووٹرلسٹ کی تشکیل کی جاتی ہے۔ جو مردوخواتین 31ڈسمبر 2020سے پہلے ڈگری کی سندیا اس کی مساوی سندرکھتے ہیں وہ سب فارم کی خانہ پری کےبعد اپنا نام درج کراسکتے ہیں ۔ پُرکردہ فارم  کے ساتھ افراد اپنی ڈگری کامارکس کارڈ یا سندیا پاسنگ سرٹیفکیٹ کانویکیشن میں سے کسی ایک کی گزیٹیڈافسر کی دستخط کردہ نقل ،آدھارکارڈ کی نقل ،ووٹرآئی ڈی کارڈ کی نقل حالیہ پاسپورٹ سائز کاایک فوٹومنسلک کرنا ہوگا۔ ایم ایل سی ووٹرلسٹ میں نوجوان مسلمانوں کے نام کے اندراج سے متعلق شعوربیداری مہم کے تحت ایک اجلاس سے جناب واحدعلی خان ایڈوکیٹ منیجنگ ٹرسٹی ارپن جنتاسیواپارٹیبل ٹرسٹ نے اپنے خیالات کااظہارکررہے تھے۔

 انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ کی گریجویٹ اورٹیچرس زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے لیے فہرست رائے دہندگان کی تیاری کاعمل شروع کردیاہے۔ کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اس کاشیڈول جاری کیا۔ گریجویٹ حلقوں کے ارکان کی معیادمارچ2021 کوختم ہورہی ہے۔ حیدرآباد ، رنگاریڈی اورمحبوب نگراضلاع پرمشتمل حلقہ سے بی جے پی قائداین رام چندررائو جب کہ ورنگل کھمم اور نلگنڈہ سے نشست سے ٹی آرایس کے پی راجیشورریڈی منتخب ہوئے تھے۔ ڈاکٹرجہانگیراحساس نے اس موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک میں سیکولراقدار کوپال کرنے اورانہیں جڑسے اکھاڑنے کے لیے شرپسندعناصرایڑی چوٹی کا زورلگائے ہوئے ہیں ۔ ایسے میں معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کہلانے والے نوجوان آگے آئیں اوراپنے اندرانتظامی صلاحیت پیداکرتے ہوئے عملی سیاست میں حصہ لیں۔ بالخصوص تعلیم یافتہ افرادکوچاہئے کہ وہ سامنے آئے اور سیاسی میدان میں اپنی اہمیت کو اجاگر کریں  ۔مسلمانوں کے حالات کے لیے حکومت اورمسلمان دونوں ذمہ دار ہے۔مسلمانوں کوبھی ملک کی ترقی کاحصہ بناچاہئے۔

علاوہ ازیں  ڈاکٹرسیدحبیب امام قادری سکریٹری میناریٹی ایجوکیشنل گائنڈنس اینڈ ویلفیرسوسائٹی نے کہاکہ ملک  کوایسے لیڈر کی ضرورت ہے جوسچ میں سیکولرزم پریقین رکھتا ہوں۔ہندوستان کی سیاست میں تناسب کا سوال ہے تومسلمانوں کوچھوڑکرسب کی حصہ داری ہے۔مسلمانوں کے مسائل کاحل ملی اتحادمیں ڈھونڈاجاتا ہے اورمعاشرتی اوراقتصادی امورکوکوہی اہمیت نہیں دی جاتی ہے۔ مسائل کاغیرجذباتی اندازمیں محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ میں مسلم نوجوان مردوخواتین بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے ا س خلاء کوپرکرے۔