رام پور: سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آعظم خان نے کہا ہے کہ،مسلمان بڑے ”محب وطن“ ہیں،کیونکہ ان کے پاس یہ اختیار موجود تھا کہ،وہ 1947میں تقسیم ہند کےدوران یا تو پاکستان چلے جائیں یا ہندوستان میں رہیں،اور انہوں نے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دی۔آعظم خان نے شہریت ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ”جو لوگ یہاں واپس آئے ہیں،وہ دوسروں کے مقابلے میں بڑے محب وطن ہین۔اگر یہ حب الوطنی کی سزا ہے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ جمہوریت میں صرف سر گنے جاتے ہیں،دماغ نہیں“۔
شہریت ترمیمی بل سے متعلق آعظم خان نے کہا ”بل کی منظوری کا فیصلہ عددی بر تری پر مبنی تھا۔اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی تعداد بہت کم تھی۔ اس لئے بل پر بحث کے دوران حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی بات نہیں سنی گئی اور ان کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔