Monday, June 9, 2025
Homesliderمسلم شخص کو جے شری رام کے نعرے لگوانے والے دو افراد...

مسلم شخص کو جے شری رام کے نعرے لگوانے والے دو افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

مہد پور ۔ ہندوستان میں معصوم مسلمانوں کو مار پیٹ کرتے ہوئے جے شری رام کےنعرے لگوانے کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے اور ایک ایسا ہی واقعہ پر منظر عام پر آیا ہے تاہم اس معاملے میں پولیس نے دوافراد کوگرفتار کیا ہے ۔ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں میں ایک مسلمان اسکریپ ڈیلر کو مبینہ طور پر دھمکی دی گئی اور اسے دو افراد نے جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا ، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا اور اس کی دو مبینہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔

میڈیا نمائندوں  سے بات کرتے ہوئے  مہد پور کے سب ڈویژنل آفیسر (ایس ڈی او پی) آر کے رائے نے کہا یہ واقعہ ہفتے کے روز اس وقت پیش آیا جب اسکریپ ڈیلر عبدالرشید  جو کہ ماہی پور ٹاؤن کا رہائشی ہے ، جو یہاں ایک عرصے سے یہ کاروبار کر رہا ہے ، جڑدا تھانہ علاقہ کے سیکلی گاؤں میں اپنے منی ٹرک میں کچھ اسکریپ جمع کرنے کے لیےآیا تھا ۔ تاہم  رشید کو گاؤں چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اور علاقے میں اپنے اسکریپ کا کاروباربند  کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ جب وہ گاؤں سے نکلا تو پپلیہ دھوما میں دو افراد نے اسے روک لیا  اس سے بدتمیزی کی اور اسے جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخص کسی طرح ان کی مانگ کے بعد وہاں سے نکل گیا۔

جڑڈا پولیس اسٹیشن انچارج وکرم سنگھ ایونے نے کہا  کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کے الزام میں دو ملزمان  جن کی شناخت کمل سنگھ (22) اور ایشور سنگھ (27) کے خلاف شکایت درج کی گئی ہے  اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 153-اے مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا ، 505 (2) (عوامی فساد) ، 323 (رضاکارانہ طور پر چوٹ پہنچانا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔