Wednesday, April 23, 2025
Homeٹرینڈنگمسلم قانونی دعویدار ایودھیا کے فیصلے پر عارضی پٹیشن دائر کریں گے

مسلم قانونی دعویدار ایودھیا کے فیصلے پر عارضی پٹیشن دائر کریں گے

- Advertisement -
- Advertisement -

لکھنؤ: بابری مسجد رام جنم بھومی کیس میں مسلم قانونی دعویداروں کی جانب سے اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر ان کی نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد عارضی پٹیشن دائر کرنے کی تجویز پر زور دے رہے ہیں۔عارضی پٹیشن آخری عدالتی سہارا ہے،جو عدالت میں شکایات کے ازالے کے لئے دستیاب ہے۔ جس کا فیصلہ عام طور پر ججوں کے ذریعہ ہوتا ہے۔صرف غیر معمولی معاملات میں ہی ایسی درخواستوں کی کھلی عدالت میں سماعت ہوتی ہے۔

اس معاملے ایک آزاد کیس جمعیت علمائے ہند (جے یو ایچ) جلد ہی اس تعلق سے ایک اجلاس طلب کرے گی۔آل انڈیا بابری مسجد ایکشن کمیٹی (اے آئی بی ایم اے سی) بھی اس تعلق سے تبادلہ خیال کر ے گی۔

بابری مسجد رام جنم بھومی کیس میں اے آئی بی ایم اے سی کے کنوینر اور وکیل ظفر یاب جیلانی نے کہا کہ ”میں سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے لئے کوئی بنیاد تلاش کر نے کی کوشش کر رہا ہوں۔ہم سینئیر وکیل راجیو دھون سے بھی مشاورت کریں گیاور اگر ممکن ہوا تو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے رجوع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بد قسمتی ہے کہ عدالت نے ان کی درخواستوں پر سماعت پر بھی غور نہیں کیا۔