Sunday, June 8, 2025
Homesliderمسٹر آئی پی ایل سریش رائنا کا کریئر ختم

مسٹر آئی پی ایل سریش رائنا کا کریئر ختم

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ ہر عروج کو زوال ہے کے مصداق آئی پی ایل تاریخ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں اور شاندار فیلڈروں میں شامل سریش رائنا کو اس مرتبہ کسی ٹیم نے نہیں خریدا یہاں تک کہ جب دس فرنچائزز نے رقم کی بارشیں کی  لیکن سابق ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا کو یہاں آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی میں کسی  نے  نہیں خریدا۔ پہلے دن بغیر فروخت ہونے کے بعدتجربہ کار بیٹسمین جن کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔

انہیں نیلامی کے آخری دن بھی فرنچائزز نے نظر انداز کر دیا، جس کا مطلب یہ ہے کہ رائنا پہلی بار آئی پی ایل کی نیلامی میں بغیر فروخت ہوئے اور وہ اب کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ 2008  میں آئی پی ایل کے شروع ہونے ہونے کے بعد سے یہ صرف دوسرا آئی پی ایل سیزن ہوگا جس میں  رائنا نظر نہیں آئیں گے ۔ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات سے وطن واپس آنے کے بعد آئی پی ایل 2020 سیزن سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

 رائنا کو مسٹرآئی پی ایل  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ رائنا 2021 میں چینائی سوپر کنگس میں واپس آئے لیکن ان کا سیزن خراب رہا جس کے دوران انہوں نے 17.77 کی اوسط سے صرف 160 رنز بنائےاور اب عمر ان کے ساتھ نہیں ہے، اس کا مطلب دولت سے بھرپور لیگ میں رائنا کے لیے کرئیر کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ تیز رفتار بیٹنگ اور چست فیلڈینگ کےلئے مشہور رائنا آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بیٹر ہیں جن کے نام 5,528 رنز درج  ہیں، جنہوں نے 32.51 کی اوسط سےیہ رنز بنائے اور ان سے آگے صرف ویراٹ کوہلی، شکھر دھون،اور روہت شرما ہیں۔ رائنا جنہوں نے آخری بار جولائی 2018 میں انگلینڈ میں ایک سیریز میں ہندوستانی لباس میں کھیلا تھا،انہوں  نے 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کی ی۔ آل راؤنڈر جنہوں نے ہندوستان کے لیے 226 و ڈے میچوں میں 5,615 اور 78ٹی 20 میں 1605 رنز بنائے ۔ ایم ایس دھونی کی قیادت میں 2011 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔