حیدرآباد: آپ اے ٹی ایم مشین کے کسی بھی حصہ کو چھوئے بغیر ہی جلد ہی اب اے ٹی ایم سے نقد رقم نکال سکیں گے۔ اے جی ایس ٹرانزیکٹ ٹیکنالوجیز جونقداور ڈیجیٹل ادائیگی کے حل اور آٹومیشن ٹکنالوجی فراہم کرتی ہے اس نے کہا کہ اس نے کورونا کے وبائی امراض کی روشنی میں ایک ٹچ لیس (چھوئے بغیر) اے ٹی ایم کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے اور اس کا تجربہ کیا ہے۔ کنٹیکٹ لیس (چھوئے بغیر) جو فی الحال دلچسپی رکھنے والے بینکوں میں تجرباتی طور پر استعمال ہورہے ہیں۔اس نئی ٹکنالوجی کا استعمال بھی کافی آسان ہے کہ ایک صارف موبائل ایپ کا استعمال کرکے اے ٹی ایم سے نقد رقم نکال سکتا ہے۔ صارف کو آسانی سے اے ٹی ایم اسکرین پر دکھائے جانے والے کیوآرکوڈ کواسکین کرنا ہے اور اپنے بینک کے موبائل ایپلی کیشن کی ہدایات پرعمل کرنا ہے۔ اس میں اے ٹی ایم مشین سے نقد رقم نکالنے کے لئے درکار رقم اور ایم پی این شامل کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق کیو آرکوڈ کی خصوصیت نقدرقم نکالنے کو تیز اور زیادہ محفوظ بناتی ہے اور اے ٹی ایم پن یا کارڈ سکیمنگ کے خدشات کو کم کردیتی ہے ۔
اے جی ایس ٹرانزیکٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے چیئرمین اور ایم ڈی روی بی گوئل نے کہا کہ نیا ٹچ لیس اے ٹی ایم جو صارفین کی حفاظت کو یقینی بناتا ہے اوربہتر سکیورٹی کے ساتھ نقدرقم نکالنے کی سہولت فراہم کرے گا ۔ اے جی ایس ٹی ٹی ایل نے اب تک ملک بھر میں 72ہزار سے زیادہ اے ٹی ایم کے نیٹ ورک کو انسٹال ، دیکھ بھال اور انتظام کیا ہے اور سرکردہ بینکوں کو اپنی مرضی کے مطابق حل بھی فراہم کیا ہے۔
کمپنی نے اس سے قبل یو پی آئی کیو آرپرمبنی کیش کا حل بینک آف انڈیا کے ساتھ شراکت میں پیش کیا تھا۔ یہ بھی اسی طرح کام کرتا ہے۔ اپنے اسمارٹ فون پر بینک موبائل ایپلیکیشن کھولیں اور کیو آر کیش انڈرول کو منتخب کریں۔ وہ رقم تحریر کریں جو آپ موبائل ایپ پر حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اے ٹی ایم اسکرین پر کیو آر کوڈ اسکین کریں۔ اس کے بعد ایپ میں آگے بڑھیں پر کلک کرکے رقم کی تصدیق کریں اور ٹرانزیکشن کی توثیق کے لئے پن تحریر کریں۔ اب نقد اور رسید جمع کریں اور آپ کا کام ہوگیا۔ اے جی ایس ٹرانزیکٹ ٹیکنالوجیز کے صدراورگروپ کے چیف ٹکنالوجی آفیسر مہیش پٹیل نے کہا کارڈلیس اور ٹچ لیس کا طریقہ کار بغیر کسی اے ٹی ایم مشین کے اسکرین کو چھونے یا پن نمبر کے بغیرآسان ٹرانزیکشن فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔