Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمشہور موسیقار خیام کا انتقال، وزیر آعظم نریندر مودی و فلمی ہستیوں...

مشہور موسیقار خیام کا انتقال، وزیر آعظم نریندر مودی و فلمی ہستیوں نے پیش کیا خراج

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی : ہندی فلموں کو اپنے سنہرے نغموں سے سجاکر انہیں امر بنا دینے والے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف مو سیقار خیام ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔ان کی عمر 92سال تھی۔انہیں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث 9اگسٹ کو ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں گذشتہ رات ان کی طبعیت بگڑ گئی۔انہوں نے گذشتہ رات تقریبا ساڑھے نو بجے آخری سانس لی۔ڈاکٹروں کے مطابق کارڈیاک اریسٹ کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی۔پیر کی شام سے ہی ان کی حالت نازک تھی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی تھی۔

موسیقار خیام کا پورا نام محمد ظہور خیام ہاشمی ہے،لیکن فلمی دنیا میں وہ خیام کے نام سے مشہور تھے۔وہ18فروری 1937کو پنجاب کے ضلع جالندھر کی تحصیل نواں شہر میں پیدا ہوئے تھے۔انہیں تین بار فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔انہوں نے 1953میں فلم فٹ پاتھ سے اپنی فلمی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ان کی مشہور فلموں میں،پھر صبح ہوگی،لالہ رخ،کبھی کبھی،نوری،تھوڑی سی بے وفائی،دل ناداں،بازار،رضیہ سلطان وغیرہ شامل ہیں۔

وزیر آعظم نریندر مودی نے معروف موسیقار خیام کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نا قابل فراموش کارناموں کے لئے فلم اور آرٹ کی دنیا ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔وزیر آعظم نے ٹویٹ کیا ”مشہور موسیقار خیام صاحب کی موت افسوسناک ہے۔انہوں نے اپنی یادگار موسیقی سے متعدد نغموں کو لافانی بنا دیا۔فلم اور آرٹ کی دنیا ان کے  نا قابل فراموش کارناموں کے لئیہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔غم کی اس گھڑی میں ان کے کنبہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں“۔

بالی ووڈ کے معروف موسیقار خیام کے انتقال سے فلمی دنیا میں افسوس لی لہر ڈوڑ گئی ہے۔اور بالی ووڈ کے اداکاروں نے پدم وبھوشن یافتہ موسیقار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ساتھ ہی معروف گلو کارہ لتا منگیشکر نے بھی ٹویٹر پر خیام کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور انہیں ایک عظیم موسیقار اور ایک مہربان شخص بھی قرار دیا۔لتا منگیشکر نے کہا ”خیام صاحب،ایک عظیم موسیقار اور نرم دل،انسان ہمارے درمیان نہیں ہیں۔مجھے یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا،میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔خیام صاحب کی چلے جانے سے موسیقی کا ایک دور ختم ہوا۔میں انہیں دل سے خراج پیش کرتی ہوں۔

جانے مانے رائیٹر و نغمہ نگار جاوید اختر نے ٹویٹ کیا ”عظیم موسیقار خیام صاحب کا انتقال ہو گیا۔انہوں نیہمیشہ بہت سارے بہترین گانے

 دئے ہیں،لیکن انہیں امر بنانے کے لئے ایک ہی نغمہ کافی ہے”وہ صبح کبھی تو آئے گی“۔