Sunday, June 8, 2025
Homesliderمصر سے دبئی ، واشنگٹن اورلندن کےلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

مصر سے دبئی ، واشنگٹن اورلندن کےلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان

- Advertisement -
- Advertisement -

قاہرہ: مصری کی قومی ایر لائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے دبئی ابوظہبی اور شارجہ کےلیے پروزایں بحال کردی جائیں گی۔ دیگر شہروں کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان ہر ملک کے متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجپٹ ایر نے اپنی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا ہے کہ یکم جولائی سے 7 جولائی تک شارجہ، ابوظہبی ، ایتھنز، عدیس ابابا، اربیل، ایمسٹرڈیم، پیرس، برلن، برسلز ، بڈاپسٹٓ، بیروت، ٹورانٹو، جوبہ، دبئی، روم ، فرینکفرٹ، ویانا، لندن، میلان، میونخ، نیویارک اور واشنگٹن کے لیے پروازیں شروع کردی جائیں گی۔

ایجپٹ ایر نے توجہ دلائی کہ 8 سے 14 جولائی کے درمیان بغداد، گونگزو، جنیوا، کوپن ہیگن کے لیے پروازیں بحال ہوجائیں گی جبکہ  15 جولائی سے بارسلونا، دارالسلام اور میڈرڈ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔ایجپٹ ایر کے بموجب  جن لوگوں نے  15 جون سے قبل بکنگ کروائی تھی یا ریزرویشن کروایا تھا وہ یکم جولائی سے 15 ستمبر تک کی مقررہ  پروازوں کے لیے ری کنفرمیشن کروالیں۔