قاہرہ: مصر کے علاقے قاہرہ اسماعیلیہ صحرا روڈ پرالعاشر بن رمضان شہر کی پارکنگ میں تیل پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دھویں کے بادل مصری دارالحکومت پر چھا گئے۔ ویب سائٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیاںموقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔
مصری وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ آگ قابو میں ہے۔جس پائپ لائن میں آگ لگی وہ مبینہ طور پر کیمیکل کے لیے استعمال میں ہے۔مصری میڈیا کے بموجب آتشزدگی کے باعث السلام شہر سے العبور شہر کے روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔سوشل میڈیا پر آتشزدگی کی وڈیو وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ درجنوں گاڑیاں آک کی لپیٹ میں ہیں۔الیوم السابع کے مطابق پٹرول پائپ کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ آگ اسماعیلیہ کے صحرائی روڈ پر تیل کی پائپ لائن میں رساؤ کی وجہ سے لگی ہے۔