حیدرآباد ۔آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016 کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے این سی پی ای ڈی پی حیدرآباد میں 2 روزہ علاقائی سیمینار کا آج اختتام عمل میں آیا ۔معذور افراد کے لئے روزگار کے فروغ کے قومی مرکز (این سی پی ای ڈی پی) ہندوستان کے معروف معذوری کے حقوق کی تنظیم برائے معذور افراد کے ساتھ مل کر (این پی ڈی او) اور اس کی معذوری لاء یونٹ (ساؤتھ) دونوں غیر منافع بخش تنظیموں کے ساتھ عوام کے لئے کام کررہے ہیں ۔معذوری اور ان سے متعلق حقوق ایکٹ (آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ) 2016 کے موضوع پر علاقائی سطح پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایم فی سیز نے اس سیمنار میں تعاون کیا ہے ۔
ہندوستان نے دسمبر 2016 میں آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ کی قانون سازی کی تھی اور ایسا کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ معذور افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق اپنے گھریلو قانون لانے کی اپنی وابستگی کو یقینی بنایا تھا جس نے اکتوبر 2007 میں اس کی توثیق کی تھی۔
2 روزہ اس سیمینار میں معذور افرادکو روزگار اور معاش کے مواقع ، کوویڈ 19 وبائی بیماری کا اثر اور معذور افراد کے لئے صحت کی سہولیات تک رسائی ، معذور خواتین اور بچوں کے خدشات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ معذور طلباء سے متعلق قومی تعلیم پالیسی 2020 کی دفعات کے بارے میں ایک اجلاس بھی اس سیمنارکا حصہ تھا۔
اس پروگرام میں تلنگانہ اورآندھرا پردیش کے مختلف اضلاع میں مختلف معذور افراد کی تنظیموں کے 80 سے زیادہ نمائندوں کی شرکت کی۔ مختلف یونیورسٹیوں اور تنظیموں کے طلباء اور افراد بھی موجود تھے۔ایم ایس گورنمنٹ تلنگانہ کے معذوروں کی بہبود ڈائریکٹر اور کمشنر بی شیلجہ نے دوسرے روز بھی اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب کو کامیاب بنایا ۔ سیمینار کے دوران اٹھائے گئے اہم مسائل کو انہوں موضوع بحث بنایا ۔شیلجہ نے مسائل کے حل کےلئے حکمت عملی اورمنصوبہ تیارکرنے کا تعین دایا ۔