- Advertisement -
- Advertisement -
حیدرآباد: شہر کے مصروف ترین معظم جاہی مارکیٹ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک سینیٹری وئیر کی دکان میں آگ لگ گئی۔جس کے بعد اس تجارتی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فائر حکام کے مطابق آگ ہفتہ کی صبح ساڑھے سات بجے کے قریب،عمارت کے گراؤنڈ فلور میں لگی،جہاں سینیٹری وئیر کی دکان واقع تھی۔
اس دکان میں سنیٹری وئیر کے بڑے پیمانے پر اسٹاک تھا،جس میں پلاسٹک پیویسی پائپ اور اسی طرح کے دیگر سامان شامل ہے۔بھیانک آگ کی وجہ سے دھواں نکل رہا تھا۔گو لی گو ڑا کے دو فائیر ٹنڈر آگ پر قابو پانے کی کو شش کر رہے تھے۔