چینائی : انگلش ٹیم کے آل راو¿نڈر معین علی نے 18 ماہ قبل اپنا آخری ٹسٹ کھیلا تھا لیکن اِس مرتبہ ہندوستان کے خلاف 5 فروری کو شروع ہونے والی 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں وہ بہترین مظاہروں کے علاوہ ٹسٹ کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دینا چاہتے ہیں۔ 18 ماہ قبل معین علی نے چینائی میں ہی اپنی 5 ٹسٹ سنچریوں میں سے ایک سنچری اسکور کی تھی جہاں انھوں نے 146 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس کے باوجود ہندوستان نے 2016 ءکی اِس سیریز میں 4-0 کی کامیابی حاصل کی تھی۔
ہندوستان کے خلاف مجوزہ سیریز کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے معین علی نے کہاکہ وہ ہندوستان کے خلاف رواں ہفتے شروع ہونے والی سیریز میں بہتر مظاہرہ کے علاوہ 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ بھی انجام دینا چاہتے ہیں۔ معین علی کے نام اس وقت 181 ٹسٹ وکٹیں درج ہیں اور وہ 200 وکٹوں کا نشانہ عبور کرنے سے 19 وکٹیں دور ہیں۔ ہندوستان کے خلاف چینائی میں 2 اور احمدآباد میں 2 ٹسٹ مقابلے کھیلے جائیں گے
اور اِن 4 ٹسٹ مقابلوں میں 200 وکٹوں کا نشانہ عبور کرنے کے لئے معین علی کو ہر اننگز میں 2 سے زائد وکٹیں حاصل کرنی ہوگی۔ معین علی جوکہ دورہ سری لنکا پر بھی انگلش ٹیم کا حصہ تھے لیکن کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے انھیں 13 دنوں کا قرنطینہ گزارنا پڑا اور وہ اپنی ٹیم کی 2-0 کی کامیابی کا نظارہ تنہائی میں ہی کرپائے ہیں۔
آن لائن ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے معین علی نے کہاکہ صحت یابی کے بعد میں اِس وقت بہتر مظاہرہ کے لئے پُرعزم ہوں کیوں کہ کورونا کی وجہ سے مجھے ٹیم سے باہر ہونا پڑا لیکن میں نے اِسے مثبت انداز سے لیتے ہوئے ٹیم کی کامیابی سے لطف اندوز ہوا ہوں۔ انھوں نے مزید کہاکہ جو کرکٹ میں نہیں کھیل سکا لیکن اب مجھے اُمید ہے کہ میں ہندوستان کے خلاف مزید بہتر مظاہرہ کرسکتا ہوں۔ معین علی نے مزید کہاکہ اِس دوران میں نے جو سیکھا ہے اُس میں خاص کر ٹسٹ کرکٹ میں آپ کو اپنی بولنگ اور بیاٹنگ میں بہترین مظاہرہ کرنا ہوتا ہے اور ساتھ ہی طویل طرز کی کرکٹ بھی تکنیک بھی اہمیت کی حامل ہوجاتی ہے۔ معین علی کے بموجب محدود اوورس کی کرکٹ میں صد فیصد مظاہرہ نہ بھی ہو تو نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں لیکن ٹسٹ کرکٹ میں آپ کو معیار کی بلندی سے مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔
سری لنکا کے خلاف معین علی کی عدم موجودگی میں ڈوم بیس اور جیک لیچ نے پہلے ٹسٹ میں اپنی بہترین بولنگ نہ کرنے کے باوجود 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور اُمید ہے کہ اب ہندوستان کے خلاف معین علی کی واپسی سے انگلش ٹیم اپنے اسپن بولنگ شعبہ کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ معین علی نے کہاکہ سری لنکا میں مذکورہ دونوں اسپنرس نے بہتر مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستان کے خلاف اِن مظاہروں سے اِن کے حوصلے بلند ہوں گے۔ یاد رہے کہ ہندوستان کے خلاف معین علی کے مظاہرے بہتر ہی رہے ہیں جس میں 2016 ءکے دورے پر انھوں نے میان آف دی میچ مظاہرہ کرتے ہوئے ٹسٹ کو ڈرا کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا۔