Friday, April 19, 2024
Homesliderمغربی بنگال جانے والے مسافروں کےلئے منفی رپورٹ لازم

مغربی بنگال جانے والے مسافروں کےلئے منفی رپورٹ لازم

- Advertisement -
- Advertisement -

راجکوٹ ۔ مغربی بنگال جانے والے ریل مسافروں کو منفی آر ٹی ۔ پی سی آر رپورٹ رکھنے کی ضرورت ہے ۔ سفر کے دوران کوویڈ19 کے طے شدہ پروٹوکول کی بھی پیروی کرنا ہوگی۔سینئر ڈی سی ایم ابھینو جیف نے کہا ہے کہ کوویڈ19 کے موجودہ حالات کے پیش نظر حال ہی میں حکومت مغربی بنگال کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق اگلے دو ہفتوں کے لئے اپنے منزل یعنی اسٹیشن پہنچنے سے پہلے ٹرین کے ذریعے مغربی بنگال جانے والے مسافروں کو72 گھنٹوں کے اندر کی گئی منفی آر ٹی پی سی آر رپورٹ کو پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سفر کے دوران اور اسٹیشن پر مقررہ انداز میں ماسک پہننا لازمی ہے ۔ ہر ایک کو سماجی فاصلوں کے اصول پر عمل کرنا ہے ۔

مسافروں کو ان کی ضرورت کے مطابق اسٹیشن پر جانچ / معائنہ کیا جائے گا۔ تمام اسٹیشنوں پر مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جا رہی ہے ۔ لہذا مسافروں سے گزارش ہے کہ ٹرین کے مقررہ وقت سے پہلے ہی پہنچیں تاکہ بھیڑ سے بچا جاسکے ۔

ریلوے کے ذریعہ مسافروں کے تحفظ اور کورونا وائرس کے پھیلا ¶ کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انڈین ریلوے کے ذریعہ مرتب کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کے مطابق تمام مسافروں کو اسٹیشنوں اور سفر کے دوران ماسک یا فیس کوور لازمی لگانا چاہئے ۔

چہرے پر ماسک نہ صرف آپ بلکہ اپنے ساتھی مسافروں کو کوویڈ19 کے انفیکشن سے بھی بچاتا ہے ۔ اس سلسلے میں ریلوے حفظان صحت کو متاثر کرنے والی ایسی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کرتا ہے جس میں ریلوے کے احاطے میں تھوکنا بھی شامل ہے ۔

کوویڈ19 کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ہمارے اسٹیشن / ٹرینوں میں تھوکنے یا غیرصحت مند حالات پیدا کرنے سے بچنا ضروری ہے ،کورونا کی صورتحال کی وجہ سے جو ہماری زندگی اور صحت عامہ کو منفی اثر انداز کرسکتا ہے ۔ اس کے مطابق ریلوے احاطے اور ٹرینوں میں تھوکنے اور اسی طرح کی حرکات کو روکنے اور تمام افراد کے ذریعہ فیس ماسک ، انڈین ریلوے (ریلوے احاطے میں حفظان صحت کو متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے لئے سزا) قواعد ، 2012 کے تحت ، اس موضوع کے لئے مجاز ریلوے اتھارٹی کے ذریعہ ریلوے احاطے اور ٹرینوں میں فیس ماسک نہیں پہننے والوں پر 500 روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا التزام ہے ۔ یہ ہدایت اگلی ہدایات تک چھ ماہ کی مدت کے لئے نفاذ ہوگا۔انہوں نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈسٹینیشن ریاستوں کے ذریعہ جاری کردہ ہیلتھ مشوروں اور ہدایات کے بارے میں مناسب اطلاعات حاصل کریں اور ان کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔