Sunday, June 8, 2025
Homesliderمغربی بنگال میں اتوار سے 15 دن کا لاک ڈاؤن

مغربی بنگال میں اتوار سے 15 دن کا لاک ڈاؤن

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے مغربی بنگال حکومت نے ہفتے کے روز اتوار سے شروع ہونے والے 15 دن کے لئے مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔تمام خانگی  اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے ، میٹرو ریل سمیت انٹرا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ بندکردی جائے گی اور اس دوران سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔اس حکم کے تحت رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک رات کا کرفیو بھی نافذ کردیا گیا تھا۔

کرانہ دکانیں اور رسد ، سبزی فروش ، چکن اور گوشت کی دکانیں اور پھلوں کے تاجروں کو صرف صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ میٹھائی کی  دکانیں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ 50 افراد کے ساتھ شادی کی تقریبات کی اجازت ہوگی۔چیف سکریٹری علاپن بنرجی نے ا س ضمن میں  کہا  کوویڈ ۔19 کی صورتحال میں لوگوں کی صحت اور وائرس پر  کنٹرول کو یقینی بنانے کے لئے ریاستی حکومت یہ پابندی عائد کرنے پر مجبور ہے۔ بنگال غیر معمولی صورتحال سے گذررہا ہے اور یہاں کوویڈ مریضوں کے علاج کے لئے درکار آکسیجن اور ادویات کی کمی بڑھ رہی ہے۔ اس صورتحال کو قابو میں رکھنے کےلئے  ہم سخت شرائط عائد کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پٹرول پمپ کھلے رہیں گے اور دودھ ، پانی ، دوا ، بجلی ، آتش فرو عملہ ، امن و امان جیسی ضروری خدمات اور میڈیا پابندی کے اس دائرے میں نہیں آئے گا۔ٹرکوں ، سامان کیریئروں کی تمام انٹرا اسٹیٹ نقل و حرکت بند کردی جائے گی سوائے اس کے کہ وہ میڈیکل سپلائی ، آکسیجن ، ضروری اشیائے خوردونوش سمیت دودھ ، انڈا ، گوشت ، مچھلی ، پٹرول / ڈیزل اور ایل پی جی سے متعلق ہوں۔ تمام صنعتیں اور مینوفیکچرنگ یونٹ میڈیکل سپلائی کے سوا بند رہیں گے۔

ہر شفٹ میں 30 فیصد عملہ کے ساتھ جوٹ ملوں کی مصروفیات کی اجازت ہوگی۔اس سے قبل ریاستی حکومت نے جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس سے انٹرا اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اور مقامی ٹرانسپورٹ کے طریق کار چل سکتے تھے اور دکانیں صبح 7 بجے سے 10 بجے تا شام 5 بجے شام 7 بجے تک کھلی  رکھنے کی اجازت تھی ۔