Tuesday, April 22, 2025
Homesliderمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بنائے گی: امیت شاہ

مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بنائے گی: امیت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ: ہندوستان کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کولکتہ کے دورہ پر آج کہا ہے کہ ہے کہ 2021 اسمبلی انتخاب میں بی جے پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی ۔مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ کے پوباگن میں انقلابی قائد برسا منڈا کے مجسمے پرگلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد امیت شاہ نے کہا کہ بنگال میں بی جے پی کے تئیں عوامی مقبولیت نظرآرہی ہے اس سے یہ قوی امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اگلے سال اسمبلی انتخاب میں تبدیلی ضرورہوگی اور ممتا بنرجی کا زوال یقینی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مغربی بنگال کو سنہری بنگلہ میں تبدیل کردیں گے ۔

شاہ نے مزید کہا کہ ممتا بنرجی غریبوں کے لئے مرکزی حکومت کی تمام اسکیموں کو روک چکی ہیں ۔ ایوشمان بھارت جیسی مقبول اسکیم سے بھی عوام کو محروم کردیا گیا ہے اورکسانوں کو فنڈ نہیں مل رہا ہے ۔مرکزی حکومت کی 80 ایسی اسکیمیں ہیں جسے بنگال نے روک دیا ہے ۔علاوہ ازیں اگر ممتا بنرجی مرکزی اسکیموں کو روک کر وہ یہ سمجھتی ہیں کہ بنگال میں بی جے پی کو روک لیں گی تو وہ غلطی پرہیں ۔ بی جے پی یقینا دو تہائی اکثریت سے2021 میں بنگال میں حکومت بنائے گی۔

امیت شاہ آج صبح بانکوڑہ پہنچے اور ضلع کے پوباگن میں برسا منڈا کے مجسمے پر ہار ڈالا اور اس کے بعدجنگل محل بانکوڑہ، پرولیا، جھاڑگرام اور مدنی پور اضلاع کے بی جے پی کارکنان کے ساتھ اجلاس کیا ۔اجلاس کے بعد امیت شاہ سے بانکوڑہ پولیس اسٹیشن کے تحت واقع چتردیہی گاو ¿ں کا دورہ کیا اور یومیہ مزدوروی کرنے والے سنتھالی خاندان کے بی بیشن منڈی کے گھر دوپہرکاکھانا کھایا۔