Monday, June 9, 2025
Homeٹرینڈنگمغربی بنگال میں ماب لنچنگ کے خلاف بل منظورہوا

مغربی بنگال میں ماب لنچنگ کے خلاف بل منظورہوا

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکاتا:  ہجومی تشدد (ماب لنچنگ) کی روک تھام کے لئے،مغربی بنگال اسمبلی نے جمعہ کے روز ایک قانون سازی کی منظوری دیدی ہے،جس میں خاطیوں کے لئے سزائے موت کو شامل کیا گیا ہے۔مغربی بنگال(پریوینشن آف لینچنگ بل)  2019کو اپوزیشن کانگریس اور بائیں باذو کے محذ کی حمایت حاصل تھی۔لیکن بی جے پی ارکان نے اس خدشے کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ دالنے سے انکار کیا کہ اس قانون کو سیاسی مکالفین کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ بل کے مطابق،وہ لوگ جو متاثرہ شخص پر حملہ کرنے یا ان کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہوں گے،انہیں تین سال سے لیکر عمر قید تک کی جیل کی سزا کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔اور اگر متاثرہ شخس کی موت ہو جاتی ہے تو،مجرموں کو سخت سے سخت سزائے موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ماب لنچنگ ایک معشرتی برائی ہے،اور ہم سب کو مل کر اس برائی خلاف لڑنا چاہئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کے تعلق سے کہا کہ ”مرکزی حکومت کو اس ماب لنچنگ کے خلاف کو ئی قانون بنانا چاہئے تھا۔مگر کچھ نہیں کیا گیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ”ہم ریاست میں اس معاشرتی برائی کے خلاف لڑنے کے لئے قانون لا رہے ہیں۔ہمیں لنچنگ کے واقعات کے خلاف شعور بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔