Sunday, June 8, 2025
Homeتازہ ترین خبریںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راہل گاندھی کو کہا...

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راہل گاندھی کو کہا ’’بچہ‘‘

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکاتا : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اُنکی سرکار پر راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے حملہ کا جواب دیتے ہوئے اُنہیں ’’بچہ ‘‘کہاہے۔23مارچ کو ،مالدا کے چنچل شہر میں ایک انتخابی ریلی میں ،راہل گاندھی نے کانگریس کارکنوں ،کسانوں کے مسائل اور بے روزگاری سے متعلق بات کرتے ہوئے ’’اتیاچار‘‘کا لفظ استعمال کرتے ہوئے ممتا بنرجی پر تنقیدی حملہ کیا تھا ،اور الزام لگایاتھا کہ انہوں نے بھاشن دینے کے علاوہ لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ۔

چہارشنبہ کو جب صحافیوں نے اس تعلق سے ممتا بنر جی کا رد عمل جاننا چاہا تو ترنمول کانگریس لیڈر نے کہا کہ’’انہوں نے جو کچھ محسوس کیا ہے،وہ کہا ہے۔میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔وہ صرف ایک بچہ ہے،میں اس کے بارے میں کیا کہوں۔۔۔!